Express News:
2025-04-26@02:35:33 GMT

کراچی: ڈیفینس میں فلیٹ سے کئی روز پرانی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

کراچی:

ڈیفینس میں رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔

پولیس جاں بحق شخص کی وجہ موت جاننے کے لیے تفتیش کررہی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق ڈینفس فیز ٹو 13 کمرشل اسٹریٹ کے قریب  رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی  سات روز پرانی  لاش ملی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جاں بحق شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جس کی شناخت 55 سالہ آصف رضا ولد یوسف رضا کے نام سے ہوئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفینس شاہد تاج نے بتایا کہ فلیٹ میں ملنے والی لاش کی اطلاع جاں بحق شخص کے بیٹے نے پولیس کو دی جس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ، بہن اور وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں، ان کے والد موذی مرض میں مبتلا ہیں، وہ فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے۔

بیٹے نے بتایا کہ ان کے علاج کے لیے والدہ، بہن اور میں بیرون ملک سے کراچی آئے۔ والدہ اور بہن کسی کام سے اسلام آباد گئے ہوئے ہیں۔ جب میں فلیٹ پر پہنچا تو فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا، دروازہ بجایا تو والد نے دروازہ نہیں کھولا جس پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا، پوسٹ مارٹم کے بعد وجہ موت معلوم ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کے بیٹے سے پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بتایا کہ شخص کی

پڑھیں:

پہلگام واقعے پر بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے اپنی پرانی خواہش پوری کررہا ہے، وزیر دفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کئی سال سے مختلف حیلے بہانوں سے سندھ طاس معاہدے سے منحرف ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے قانونی حوالہ دیا۔

انہوں نے دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یہ متعلقہ شقیں یہ ہیں جس کی تشریح کی ضرورت نہیں اور اس معاہدے میں ترمیم یا نئی شقوں کو ڈالنے کا طریقہ کار بھی درج ہے۔

انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کیا کرسکتا ہے اور کیا نہیں، یہ وضاحت کے ساتھ درج ہے اور اسی اسی طریقہ کار کا پاکستان بھی پابند ہے۔

خواجہ آصف نے کاہ کہ بھارت کئی سال سے مختلف حیلوں بہانوں سے سندھ طاس معاہدے سے منحرف کی کوشش میں ہے اور اب پہگلام میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوس ناک واقعہ کو صرف اور صرف اپنی ایک پرانی خواہش کی تکمیل کے لئے استعمال کر رہا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ
  • ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
  • اب20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلیں گی،ہمیں جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے:عبدالعلیم خان
  • دریائے راوی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • پہلگام واقعے پر بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے اپنی پرانی خواہش پوری کررہا ہے، وزیر دفاع
  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار
  • اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • اکلوتا بیٹا ایک کروڑ روپے لیکر رفوچکر یا اغوا؛ سعودیہ سے آئے والد نے مقدمہ درج کرادیا