راولپنڈی:

پولیس نے راولپنڈی اور کراچی سے کار لفٹر گینگز کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 7 گاڑیاں برآمد کرلیں۔

راولپنڈی میں تھانہ کینٹ پولیس نے تین رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چھ چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں، برآمد کی گئی گاڑیوں میں ایک ہنڈا سٹی، ایک بولان اور چار مہران کاریں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں سرغنہ مشرف، محسن اور سید رحیم شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے شیرشاہ کیبل مارکیٹ کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب کار لفٹر گروہ کے تین کارندوں کو مسروقہ کار سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری پریڈی کے علاقے سے چوری کی گئی کلٹس کار برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کے قبضے سے تین عدد غیرقانونی پستول، کاریں انلاک کرنے کی ماسٹر چابی، کاروں کی متعدد چابیاں اور اوزار بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ کار تھانہ پریڈی کے مقدمہ 74/25 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے۔

گرفتار ملزمان میں اکبر خان، اسلام ظاہر اور علی محمد شامل ہیں جن کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ سے ہے جوکہ شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کرکے حب بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔

ملزمان کے گروہ میں عذرا نامی خاتون بھی شامل ہے جو کاریں چوری کرنے اور حب بلوچستان پہنچانے میں ملزمان کی مدد کرتی ہے۔

ملزمان نے دوران تفتیش صدر، پریڈی، منگھوپیر اور دیگر علاقوں سے کاریں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزمان میں سے دو کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزمان کے قبضے سے کار لفٹر سے کار

پڑھیں:

ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو

ڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی گرفتار
  •  بجلی چوری کے خلاف لیسکو کا بڑا آپریشن، 35 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • ہنی ٹریپ گینگ کے 16 کارندے گرفتار، راولپنڈی پولیس کے 5 پولیس اہلکار اور خواتین بھی شامل
  • کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری
  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات