معروف اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کرمداح حیران،ویڈیو اور تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
معروف اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کرمداح دنگ رہ گئے،ان کی نئی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
کئی ڈراموں میں یادگارکردارنبھانے والے فرحان علی آغا صحت مند طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہیں،انہوں نے حال ہی میں اپنے جم سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹا گرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں وہ مختلف ورزشیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Farhan Ally Agha (@farhanallyaghaofficial)
فرحان علی آغا کی فٹنس نوجوانوں کے لیے مثال ہے ،وہ ہمیشہ صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور نوجوانوں کو فٹنس سے متعلق متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے جم سے محبت کرنے والوں کے لیے قیمتی ٹپس اور مشورے شیئر کیے ہیں جو فٹنس کے شوقین افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
گھوڑی پر بیٹھے دلہے کو ہارٹ اٹیک ، موقع پر دم توڑ گیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل
اسلام آباد:فیض آباد انٹرچینج کے قریب 21 جولائی کو پیش آنے والے ایک تشویشناک واقعے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک انسپکٹر نے ریسکیو 1122 کے ایمبولینس سٹاف کے ساتھ بدسلوکی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ایمبولینس کے عملے سے الجھ کر ہاتھا پائی کر رہا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے حکام نے اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کے رویے اور ایمرجنسی کور کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج ہے۔
مراسلے کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آن وے ایمرجنسی کال موصول ہونے پر فیض آباد انٹرچینج کے قریب ٹریفک ڈائیورژن کی وجہ سے سڑک کی سائیڈ سے اتر کر مرکزی شاہراہ پر جانا چاہتی تھی، تاکہ بروقت مقام حادثہ پر پہنچ سکے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے عملے نے سرکاری ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اسٹاف کو نہ صرف روکا بلکہ نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ریسکیو 1122 کے حکام نے اس واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ملوث عملے کے خلاف نہ صرف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے بلکہ محکمانہ و قانونی کارروائی بھی کی جائے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا موقف معلوم کرنے کےلیے ترجمان سے رابطہ کیا گیا اور پیغام بھی چھوڑا گیا، لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔