غزہ: گوتیرش کا جنگ بندی پر جاری عملدرآمد اور یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں مزید یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی پر عملدرآمد جاری رہنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
15 جنوری کو حماس کی جانب سے تین یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد میں تعاون کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے جس میں غزہ کے فلسطینیوں کو ضروری انسانی امداد کی فراہمی بھی شامل ہے۔
سیکرٹری جنرل نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ہر طرح کے حالات میں بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھیں۔
غزہ سے تین یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل کی جیلوں سے 369 فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں آئی ہے۔
(جاری ہے)
قیدیوں کا یہ تبادلہ فریقین کے مابین جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے جس پر عملدرآمد 19 فروری سے شروع ہوا تھا۔
معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں اسرائیل کی فوج غزہ کے آباد علاقوں سے واپس چلی گئی تھی اور فلسطینیوں کو اپنے گھروں میں واپسی کی اجازت دی گئی جبکہ مقبوضہ علاقے میں میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی کا آغاز ہوا۔
اس معاہدے کا پہلا مرحلہ یکم مارچ کو مکمل ہو گا اور تناؤ کے باوجود اب تک اس کے تمام مراحل پر بڑی حد تک مںصوبے کے مطابق عمل ہوا ہے۔ ابتدائی مرحلے کے اختتام پر دوسرے مرحلے کے لیے بات چیت شروع ہونا ہے جس میں فریقین کے درمیان مستقل جنگ بندی بھی شامل ہو گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یرغمالیوں کی رہائی
پڑھیں:
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، اور تازہ کارروائیوں میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک قابض فوج کے حملوں میں 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے دو مزید فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ میں مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد 68 ہزار 858 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسی دوران مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
علاوہ ازیں، لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی علاقے میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے۔