کراچی:

شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں 15 لاکھ روپے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈاکوؤں کے سنسنی خیز ویڈیو بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس میں وہ ڈکیتی کی 300 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کر رہے ہیں۔ 

اس حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہان عابد شاہ نے بتایا کہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی کے قریب 2 ڈاکوؤں سلمان اور سفیان کو گرفتار کر کے 2 پستول اور گلبہار تھانے کی حدود سے چھینی گئی 70 موٹر سائیکل برآمد کی تھی ، گرفتار ڈاکوؤں نے اپنے دیگر ساتھیوں دلاور،احتشام اوراس کے دوست کے ہمراہ چند ہفتے قبل تیموریہ کے علاقے میں بیٹری کی دکان کے مالک سے 15 لاکھ روپے نقد چھیننے تھے جو بینک جمع کرانے جا رہا تھا۔

 گرفتار ڈاکو سلمان پولیس کو اپنے ویڈیو بیان میں بتا رہا ہے کہ ناگن کے قریب بیٹری والے سے 15 لاکھ روپے چھینے تھے جس میں سفیان ، دلاور ، احتشام اور اس کا دوست بھی شامل تھے ، پولیس کی جانب سے کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں گرفتار ڈکیت نے 300 کے قریب ڈکیتی کے وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ اپنے والد اور بھائی کے جیل سے باہر آنے سے متعلق بھی بتایا ہے۔

 گرفتار ڈکیت سلمان نے بتایا کہ سفیان اور احتشام ٹارگٹ کی نشاندہی کرتے تھے جبکہ گرفتار ڈاکو ناظم آباد کا رہائشی ہے سفیان بینک کے اندر اور احتشام بینک کے باہر سے نشاندہی کرتا تھا ، شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار دوسرے ڈاکو سفیان نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ بیٹری والے سے لوٹی گئی 15 لاکھ نقدی میں سے 7 لاکھ احتشام نے نکال لیے تھے جبکہ میرے حصے میں ایک لاکھ 20 ہزار آئے تھے۔

 دوران ویڈیو ملزم نے پولیس کے سوال پر بتایا کہ لوٹ مار سے ملنے والے پیسے جوئے میں ہارے ، گھر کے کرائے ، بہن کی شادی اور اسپتال میں خرچ ہوئے جبکہ سفیان نیو کراچی کا رہائشی ہے اور اس نے بھی دوران تفتیش ویڈیو بیان میں ڈکیتی کی 250 سے 300  وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

عابد شاہ کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے دیگر 3 ساتھیوں دلاور، احتشام اوراس نامعلوم دوست کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وارداتوں کا پولیس کے بتایا کہ ڈاکوو ں کے قریب

پڑھیں:

لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات

فوٹو: فائل

لاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔ 

پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔ 

پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • ندا یاسر کا لائیو شو میں بڑا اعتراف، ساتھی اداکارہ کی شادی سے متعلق خبر جھوٹی تھی؟
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
  • لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار