نو دریافت شدہ مینڈک کا نام مشہور اداکار کے نام پر رکھ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سائنس دانوں نے دریافت ہونے والی مینڈک کی نئی قسم کا نام آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر رکھ دیا۔ اداکار کو یہ اعزاز ماحولیات کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
’فائلوناسٹیس ڈی کیپریوئی‘ نام پانے والی یہ قسم ان سات اقسام میں سے ایک ہے جو کیتھولک یونیورسٹی آف ایکواڈور کے ایکواڈورز نیشنل اِنسٹیٹیوٹ آف بائیو ڈائیورسٹی اور سان فرانسسکو یونیورسٹی آف کوئیٹو (یو ایس ایف کیو) کے سائنس دانوں نے دریافت کیے ہیں۔
یو ایس ایف کیو کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ تحقیق منفرد مساکن کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے جہاں یہ انواع زندہ رہتے ہیں۔
مینڈک کی یہ قسم ایکواڈور کے صوبے ایل اورو میں موجود مغربی پہاڑی جنگل میں پائے جاتی ہے۔ اس مینڈک کی جسامت چھوٹی اور اس کے کتھئی جسم پر گہرے رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔
سائنس دانوں کے مطابق یہ مینڈک سطح سمندر سے 1330 میٹر سے 1705 میٹر کی بلندی پر رہتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑگیا، اب حالت کیسی ہے؟
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار عاصم بخاری دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے باعث اداکار کے پھیپھڑوں میں پانی بھی بھر گیا تھا۔
تاہم اب ان کی حالت میں بہتری ہے اور انہیں علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عاصم بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک نمایاں چہرہ ہیں، جنہوں نے ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ ادیب اور شاعر کے طور پر بھی مشہور ہیں۔
عاصم بخاری کے مشہور ڈراموں میں بانو بازار، مایا، محبت بہتا دریا، ایک ستم اور سہی، عشق پاگل کرائے، قلندر شامل ہیں۔
https://www.facebook.com/syed.javed.mushtaq/videos/1476173586891762/