ضلع شرقی سےموٹرسائیکل چور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی آئی بی پولیس نے ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف خان ولد پارک
شاہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی، جو کہ تھانہ ناظم آباد سے چوری ہوئی تھی۔ موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ الزام نمبر 47/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ ناظم آباد میں درج تھا۔ پولیس نے ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ملزم اس سے قبل بھی تھانہ پی آئی بی اور فیروز آباد میں موٹر سائیکل لفٹنگ کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
چورگرفتار
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
ڈیفنس سے بچوں سے زیادتی کا عادی ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں پولیس کے ہاتھوں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم شبیر تنولی نے دوران تفتیش محلے کے ایک بچے سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اب تک 100 سے زائد بچیوں کے چہرے شناخت کر چکا تھا، جبکہ اس کے قبضے سے بچیوں کے کپڑے اور اسکول کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔