علماء کرام کا آرمی چیف کے قرآن کے علم و فہم پر اظہار فخر اور خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے علماء کرام نے آرمی چیف کے قرآن کے علم و فہم پر اظہار فخر اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست میں قرآن و حدیث کی روشنی میں دلیلوں پر علماء کی جانب سے تائید کی گئی۔
رہنما جمعیت علمائے اسلام مولوی احمد شاہ نے کہ کہا کہ آرمی چیف کا علم و فہم قابلِ فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آرمی چیف کے بیان سے بہت اطمینان ملا۔
مفتی حکیم علی نے کہا کہ خوارج سے متعلق قرآنی آیت کا حوالہ بالکل درست ہے، مولانا شاہ نواز نے کہا کہ ہم تمام مذہبی فکر رکھنے والے پاک فوج اور اپنے سپہ سالار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جنرل عاصم منیر صرف حافظ قرآن ہی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت انسان بھی ہیں۔
رکن ڈپٹی جنرل کونسل جمعیت علمائے اسلام قاری افسر خان کا کہنا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کا خوارج سے متعلق قابل فخر ہے، ہم اپنے سپہ سالار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
نائب محتمم جامعہ عربیہ میراج القران بنوں کے مفتی ڈاکٹر محمد زین العابدین نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان روز اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں، نوجوان نسل کو بھی چاہیے کہ وہ پاک فوج کو مکمل طور پر سپورٹ کریں۔
محمد واجد فاروقی نے کہا کہ آرمی چیف صاحب کی تائید کرتے ہیں کہ جو پاکستان کی زمین پر فساد پھیلانا چاہتے ہیں ان کو قتل کر دیا جائے، رہنما جمعیت علماء اسلام محمد اسرار قریشی کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کی بات پر متفق ہیں زمین پر جتنے بھی فسادات پھیلانے والے لوگ ہیں ان پہ اللہ اور اللہ کے رسول کی لعنت ہے۔
حافظ محمد سعید نے کہا کہ چیف آف آرمی کے طلباء سے خطاب پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، مولانا شعیب شاہ نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے طلباء کے ساتھ نشست میں جو بیان دیا ہم اس سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں۔
مفتی محمد حنیف کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کے موقف کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں اور دہشت گردی اور ملک کے خلاف بغاوت کو مسترد کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ آرمی چیف کرتے ہیں کہ جنرل
پڑھیں:
مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ
مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر حسین تقوی جو ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں اُنہوں نے مشہد مقدس میں واقع دفتر مجلس وحدت مسلمین کا اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے مسئول حجة الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اُنہیں خوش آمدید کہا۔ مہمان وفد میں دفتر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مسئول حجة الاسلام مولانا سید نجم الحسن جعفری، سینئر راہنما حجة الاسلام مولانا ڈاکٹر عقیل حیدر زیدی اور سابقہ مسوول حجة الاسلام مولانا سید موسی رضا نقوی بھی شامل تھے۔ پاکستان کی دونوں شیعہ ملی تنظیموں کے اہنماوں کے درمیان نہایت محبت آمیز صمیمی نشست میں مشترکات پر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔ مولانا ناظر عباس تقوی نے قائد ملت جعفریہ آیت اللہ السید ساجد علی نقوی اور ناصر ملت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کروائی۔