لاہور: پتنگ بازی کے الزام میں 440 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور:
پولیس نے رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 440 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار 664 پتنگیں اور 621 چرخیاں برآمد کی گئیں، ملزمان کیخلاف 429 مقدمات بھی درج ہوئے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مختلف ڈویژنز میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران سٹی ڈویژن سے 92، کینٹ سے 146، سول لائنز سے 28، صدر سے 28، اقبال ٹاؤن سے 56 اور ماڈل ٹاؤن سے 90 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قاتل ڈور اور پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔
سی سی پی او نے ہدایت کی کہ پروایکٹیو پولیسنگ اپناتے ہوئے عادی پتنگ بازوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں کیونکہ پتنگ بازی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب بھاٹی گیٹ پولیس نے آن لائن پتنگ فروخت کرنے والے ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ہزاروں مالیت کی تیار پتنگیں اور 5 کیمیکل ڈور کے بڑے پنے برآمد ہوئے۔
تحقیقات کے مطابق ملزم آن لائن کم مقدار میں آرڈر لے کر مقامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی کا سامان پہنچاتا تھا اور سامان کی منتقلی کے لیے گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا۔ ملزم پشاور سے مال لا کر لاہور سمیت دیگر اضلاع میں خفیہ طور پر سپلائی کرتا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی، عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
ملزم سوتیلی بیٹی کو ڈراتا تھا کہ اگر اپنی ماں کو بتاؤگی تو جان سے مار دوں گا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔