مینا خان آفریدی کو 11 مارچ تک حفاظتی ضمانت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ تعلیم کے پی مینا خان آفریدی—فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا کے وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کو 11 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس عبد الفیاض نے کی۔
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے کرغزستان سے طلباء کی واپسی کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس سے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
عدالتِ عالیہ میں وزیرِ ہائر ایجوکیشن کے پی مینا خان نے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ 9x11 کا پنجرہ بنا دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں، بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کی اجازت نہیں دی جاتی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔