قومی اسمبلی: کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی: کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:قومی اسمبلی نے کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کی قراردادکی متفقہ طورپرمنظوری دیدی ہے۔
منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے اس حوالہ سے ایوان میں قراردادپیش کی، قراردادکے متن میں کہاگیاہے کہ ہرسال 5فروری کویوم اظہاریکجہتیکشمیر کے موقع پرپوری قوم اپنے کشمیربہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے تاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کیاجاسکے، جموں وکشمیر کاتنازعہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرسب سے قدیم حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے، جموں وکشمیربارے سلامتی کونسل کی متعددقراردادوں پرکئی دہائیاں گزرنے کے باجودعمل درآمدنہیں ہوا، یہ ایوان کشمیری عوام کی ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے منصفانہ جدوجہدکیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت کااعادہ کرتاہے۔
ایوان ہندوستان کے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی بہادری، حو صلے اور قربانیوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ایوان ہندوستان کے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ جموں و کشمیر پر خاص طور پر 5 اگست 2019 کے اس کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے نتیجے میں اپنے قبضے کو مستحکم کرنے اور اس کی بین الا قوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانے کے لئے بھارت کی مسلسل کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ایوان اس بات پر زور دیتا ہے کہ ہندوستان کے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ جموں و کشمیرمیں کوئی بھی سیاسی عمل جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خودارادیت کے استعمال کا متبادل نہیں بن سکتا، جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں میں درج ہے۔ایوان ہندوستان کے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کی خدمت کرتا ہے، سخت قوانین کے تحت جو انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
ایوان آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارتی سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ فوجی افسران کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔ایوان اس بات پر زور دیتا ہے کہ جموں و کشمیر تنازعہ کا حل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق، جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے لئے ضروری ہے۔
ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنائے۔ تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور سخت ایمر جنسی اور انسداد دہشت گردی کے قوانین کو منسوخ کیا جائے۔ایوان مزید مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں پر عمل درآمد کرے تاکہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منصفانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقہ کار کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کر سکیں۔
ایوان نے قراردادکی متفقہ طور پر منظوری دی۔قراردادکی منظوری کے بعد انجینئرامیرمقام نے تمام اراکین کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ کشمیرکامسئلہ کسی فردواحد یاسیاسی جماعت کانہیں بلکہ پورے پاکستان کامسئلہ ہے، ہم کشمیری عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جو77برسوں سے بھارتی ظلم واستبدادد کامقابلہ کررہے ہیں، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکمشیرمیں ایک لاکھ سے زائد لوگ شہید ہوچکے ہیں، ہزاروں بے گناہ جیلوں میں ہیں، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے قراردادوں پرعمل درآمدکویقینی بنائے،بھارت نے یکطرفہ طورپرکشمیرکی حیثیت کوتبدیل کردیا ہے اوراب وہاں پرغیرمقامی لوگوں کوبسایا جارہاہے،حالیہ انتخابات میں کشمیری عوام نے مودی کے خلاف ریفرنڈم میں اپنی رائے ظاہرکردی ہے۔
ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جب تک ایک کشمیری اورپاکستانی زندہ ہے یہ مسئلہ زندہ رہے گا اورکشمیری عوام اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تحسین پیش متفقہ طور کی قرار
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو خراجِ تحسین، علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
پاکستان علما کونسل نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدے پر 19 ستمبر بروز جمعہ ملک بھر میں یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجک شراکت کا معاہدہ ایک تاریخی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ حرمین شریفین کے تحفظ اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی ضمانت بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
طاہر اشرفی نے اس دفاعی معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پوری قوم کی طرف سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پر صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ مسیحی برادری بھی خوش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں امن چاہنے والوں کے لیے یہ معاہدہ نئی طاقت بنے گا اور 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست سے متعلق خوشخبری متوقع ہے۔
اس موقع پر بشپ آزاد مارشل نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مسیحی برادری نے قیامِ پاکستان سے لے کر ملکی ترقی، تعمیر اور دفاع میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ اپنے سے 4 گنا بڑے دشمن کا بھی بہادری سے مقابلہ کرسکیں۔
بشپ آزاد مارشل نے دفاعی معاہدے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں بھی مسیحی برادری مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے، اس لیے یہ معاہدہ ایک مثبت قدم ہے۔
انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ پیغامِ امن کمیٹی کا مقصد محبت، رواداری اور امن کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں:
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشت گردی نے مسجد، چرچ، امام بارگاہ اور عام پاکستانیوں کو نشانہ بنایا ہے، اس لیے کسی بھی گروہ کو قانون سے بالاتر ہو کر مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اس کی عوام حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف بشپ آزاد مارشل پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجک شراکت پریس کانفرنس سعودی ولی عہد شہباز شریف طاہر اشرفی عاصم منیر فیلڈ مارشل محمد بن سلمان وزیر اعظم