’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہی نہیں کہ عمران خان باہر آئے، وہ باہر آگئے تو ان کی دوکانیں بند ہوں گی۔
ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جو کچھ چل رہا ہے وہ میری سمجھ سے باہر ہے، 5 دن ہوگئے عمران خان سے رابطہ نہیں ہے، اس کے باوجود پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ ایک غیر اہم کیس میں دلائل دیے جارہے ہیں جیسے ملٹری کورٹس کا فیصلہ وکیلوں کی دلیلوں سے ہونا ہو، بیرسٹر گوہر لاہور چلے گئے ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ سوائے ان کے 2 وکلا مبشر اور فیصل کے کوئی بندہ نظر نہیں آرہا، باقی لوگ غیر متعلق کیوں ہیں؟
یہ بھی پڑھیے: منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنے والا پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ہے، فواد چوہدری کی سلمان اکرم راجا پر تنقید
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ میں نہیں ہوں، 1900 کارکن ابھی بھی گرفتار ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے آپ نے کیا کیا؟ پورے انتخابات چوری ہوئے آپ گھر پر بیٹھے رہے، لیکن سیاسی کمیٹی کی میٹنگ میرے اوپر ہورہی ہیں۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ایک سازش کے تحت اسٹبلشمنٹ نے ہم جیسے لوگوں کو نکالا، ہمیں ٹھڈے اور مکے مارے گئے اور فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا، ہمارے عذاب ختم نہیں ہوئے لیکن ہمارے خلاف پیسے دے کر پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کی شعیب شاہین پر فواد چوہدری کے حملے کی مذمت
انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت سے پوچھیں کہ ایک گھنٹہ جیل نہیں گئے، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم سے پوچھتا ہوں کتنی دیر جیل میں رہے اور باہر کیسے جاتے ہیں؟ شعیب شاہین پچھلے دنوں ہی باہر گئے اور فنڈنگ کرکے واپس آگئے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ قیادت اگر مخلص ہوتی تو اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگاتی، یہ چاہتے ہی نہیں کہ عمران خان باہر آئے، عمران خان باہر آگئے تو ان کی دوکانیں بند ہوں گی، اس لیے ہم نے عمران خان ریلیز کمیٹی کا اعلان کیا ہے اس کی تفصیل جلد لے کر آؤں گا، انہوں نے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کے مخلص کارکن عمران خان کی رہائی کے لیے اکھٹے ہوجائیں باقی سیاست بعد میں ہوتی رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی رہائی عمران خان فواد چوہدری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رہائی فواد چوہدری عمران خان باہر ا فواد چوہدری نے پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
تناؤ میں کمی کیلئے پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا، فواد چوہدری
کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلئے پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھانا ہوگا۔
فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان کو حاصل ہونے والی حالیہ بین الاقوامی کامیابیوں کا کوئی فائدہ نہیں مل سکا۔ سیاسی درجہ حرارت کم ہونے تک پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جس میں کم ازکم بات چیت کا راستہ کھلے، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں میں یہی نقطہ نظر انکے سامنے رکھا اور وہ بھی اس بات کے حامی ہیں کہ سیاسی ماحول بہتر ہونا چاہئے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری اگلے ہفتے مسلم لیگ (ن) کے سینئر وزرا اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوگی۔ ہم انکے سامنے بھی یہی مدعا رکھیں گے کہ پاکستان میں سیاسی ماحول کو بہتر رکھنے کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کیلئے اقدامات ہوں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو ریلیف دے کر ماحول میں بہتری لائی جاسکتی ہے، شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں بغیر وجہ کے نہیں ہورہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت جتنے بھی سیاسی کارکن اور خواتین جیلوں میں قید ہیں ضمانت ملنا انکا حق ہے۔ جب یہ سب معاملات ہوں گے تو اس سے سیاسی فضا بہتر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کو ممکن بنانا ہمارا بنیادی کام ہے۔ فی الحال میں (فواد چوہدری)، عمران اسماعیل اور محمود مولوی مل رہے ہیں اور ہماری اگلی ملاقاتوں میں پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ بھی نظر آئے گی اور آپ دیکھیں گے کہ سیاسی ماحول بہتری کی طرف جائے گا۔