شادی کے طویل ترین دورانیے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والا جوڑا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
برازیلیا(نیوز ڈیسک)برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اس وقت حیات ایسے شادی شدہ جوڑے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جن کی شادی کو 8 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔
105 سالہ مینول اینگلیم ڈینو اور 101 سالہ ماریا ڈی سوسا ڈینو کی شادی 1940 میں ہوئی تھی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 14 فروری 2025 کو دونوں کی شادی کو 84 سال 77 دن مکمل ہوگئے تھے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق LongeviQuest نامی ویب سائٹ کی مدد سے کی۔
یہ ویب سائٹ 100 سال سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کو ٹریک کرتی ہے۔
ان دونوں کی پہلی ملاقات 1936 میں ہوئی تھی اور ان کی شادی 1940 میں برازیل کے شہر Ceará میں ہوئی۔
ان کے 13 بچے ہیں اور اب 55 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں جبکہ ان سے بھی آگے کی نسلوں کے 66 بچے خاندان میں موجود ہیں۔
اب تک دنیا میں سب سے طویل شادی کے دورانیے کا ریکارڈ ڈیوڈ جیکب ہیلر اور سارہ ڈیوی ہیلر کے پاس ہے جن کی شادی 88 سال 349 تک برقرار رہی تھی۔
ان دونوں کی شادی 1809 میں ہوئی تھی۔
مزیدپڑھیں:نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی پرچم غائب کیوں، پی سی بی نے وضاحت کردی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔