پاک-چین وزرائے خارجہ کا عالمی فورمز پر تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
NEWYORK:
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بیان میں بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات روایتی گرم جوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہوئی، وہ ماحول جو کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا خاصہ ہے اور اس موقع پر فریقین نے دوطرفہ تعلقات بشمول سی پیک کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت ہوئی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، پاکستان میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
انہوں نے چین کے بنیادی مفادات پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور زور دیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون خطے میں امن، استحکام اور خوش حالی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور بنیادی مسائل بشمول جموں و کشمیر پر چین کی مستقل و غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔
شفقت علی خان نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، چین پاکستان کے بنیادی مسائل اور اس کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اپنی مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔
وانگ ژی نے زور دیا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے وژن اور عوام کی خواہشات کی روشنی میں چین پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دے گا تاکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیز رفتاری سے عمل درآمد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس کی مستحکم ترقی پر اطمینان کا اظہار اور سی پیک کے تحت تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا تاکہ اس کے مشترکہ فوائد حاصل کیے جا سکیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر قریبی اسٹریٹجک رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے اور کثیرالجہتی فورمز پر اپنے تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دوطرفہ تعلقات اسحاق ڈار اور چین کو مزید کے لیے چین کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مریس سانگیمپونگسا نے ملاقات کی ہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، خاص طور پر ثقافتی اور پارلیمانی روابط، عوامی سطح پر روابط۔ علاوہ ازیں تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں دونوں ممالک نے خوراک کے تحفظ، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ اقوام متحدہ سمیت کثیرالملکی فورمز میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ مریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پر پاکستان کو مبارکباد دی اور کونسل کے کام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
Ansa Awais Content Writer