کراچی کورنگی میں ڈکیت کو جلانے کی ویڈیو چار سال پرانی نکلی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیت کو جلانے کی ویڈیو چار سال پرانی نکلی۔
ترجمان سندھ پولیس نے کہا ہے کہ کورنگی میں ڈکیٹ کو جلانے کی ویڈیو پرانی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو تقریباً چار سال پرانی ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ واقعہ عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 4 کلو چوک میں پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا میں کورنگی میں ڈکیت کو جلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کورنگی میں
پڑھیں:
متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، 40 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں
---فائل فوٹومتنازع کینال منصوبے کے خلاف اندرونِ سندھ جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
ترجمان یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث 40 ہزار کے قریب بسیں، ٹرک، آئل ٹینکرز، ہیوی گاڑیوں پھنسی ہیں۔
متنازع نہروں کیخلاف سٹی کورٹ کراچی اور سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب سے کراچی اور کراچی سے امپورٹ مال کی ترسیل رک گئی ہے، پورٹ قاسم سپر ہائی وے لنک روڈ بھی بند ہے۔
یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تجارتی پہیہ رک چکا ہے، صوبائی حکومت معاملے کا فوری حل نکالے۔