لاہور (سپورٹس رپورٹر) 8 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن کا میدان آج سے پاکستان میں سجے گا جو کہ 9مارچ تک جاری رہے گا۔ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ یہ 1996ء کے بعد پاکستان میں ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اس میگا ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔ کراچی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ نیشنل سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل سکوارڈن 5سال بعد کراچی کی فضائوں میں پیشہ ورانہ مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کرے گا۔ افتتاحی میچ میں میزبان گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مد مقابل ہوں گی۔ میچ دن دو بجے شروع ہوگا۔ ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ گروپ اے میں پاکستان (میزبان)، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی میںآسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان شامل ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل سکوارڈن 5سال بعد کراچی کی فضائوں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ پیش کرے گا۔ قراقرم 8ساختہ طیاروں پر مشتمل ایروبیٹکس سکوارڈن شیردل پیچیدہ ترین منوورز (پیشہ ورانہ تربیت کے شاندار مظاہروں)کے دوران طیارے انتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب سے گزریں گے۔ شیردل سکوارڈن افقی، عمودی، انتہائی نچلی سطح، تیز رفتاری سے بیک وقت کئی طیاروں کی متوازی سمت اڑان، الٹی پرواز سمیت کئی تربیتی مظاہرے پیش کریں گے۔ نیشنل سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شیردل سکوارڈن کے علاوہ پاک فضائیہ کے جنگی بیڑے میں شامل پاکستانی ساختہ جے ایف 17تھنڈر کے اور ایف 16جنگی طیارے بھی پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ پیش کریں گے۔ قراقرم 8بیسک کم ایڈوانس پاکستانی ساختہ جیٹ ٹرینر ایئرکرافٹس ہیں، جو پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں نئے شامل ہونے والے پائلٹس کو بنیادی اورآپریشنل جیٹ ٹریننگ دینے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اجلاس ہوا جس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ سٹیڈیمز میں شائقین کیلئے ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ 29 برس بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کیلئے باعث افتخار ہے۔ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب شیردل سکوارڈن سٹیڈیم میں پیشہ ورانہ

پڑھیں:

وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز۔ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔ منصوبے پر بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے رنگ میں رنگا پاکستان
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  
  • ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
  • نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
  • آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟