ملک دشمن عناصر کا ایک اور وار, بلوچستان میں 7 نہتے پاکستانیوں کا قتل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ملک دشمن عناصر نے ایک اور وار کردیا، بلوچستان میں 7 نہتے پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کارروائی اس بات کا ایک بار پھر ثبوت ہے کہ یہ درندے بلوچ عوام کے دشمن ہیں. 18 فروری کی رات ضلع برکھان میں دہشتگردوں نے 7 نہتے افراد کو بس سے اتار کر گولیاں مار کر قتل کیا۔برکھان واقعے میں پہلے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے اس کے بعد انہیں قتل کیا گیا، بس کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی.
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 25 اور 26 اگست کو بھی دہشتگردوں نے بے گناہ مزدوروں کو ٹارگٹ کیا. بارکھان واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔دفاعی ماہرین کے مطابق نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی ذہنی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے، وقت آگیا ہے کہ ان دہشتگردوں کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ شناختی کارڈ دیکھ کر مزدوروں کا قتل دہشت گردوں کا صوبے میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی مذموم اور ناکام کوشش ہے. بلوچستان میں بد امنی پھیلا کر اصل مقصد بلوچستان کی معاشی ترقی کو روکنا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلوچستان میں
پڑھیں:
انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی ہے جبکہ ترکیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ دونوں ملک آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔
انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔ رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔
دونوں ملکوں نے معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی ہے۔
اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ترکیہ آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں۔ باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہے، دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، عالمی امور پر دونوں ملکوں کے خیالات میں ہم آہنگی ہے۔
ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ملک آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔