Express News:
2025-07-24@22:01:39 GMT

کراچی: تین بچوں کے باپ نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

شاہ لطیف چوکنڈی قبرستان کے قریب کے رہائشی تین بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 19 بی  چوکنڈی قبرستان کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش شاہ لطیف تھانے لے جائی گئی جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر ایدھی سردخانہ منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق لاش تقریباً دو روز پرانی ہے۔جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ محمد اکرام ولد محمد یامین کے نام سے کی گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کے بڑے بھائی محمد اکرم نے بتایا کہ متوفی تین بچوں کا باپ تھا دو لڑکے اور ایک لڑکی جبکہ وہ حجام کا کام کرتا تھا جبکہ گزشتہ تقریباً تین سال سے ہیروئن اور آئس کا نشہ بھی کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی کی اہلیہ بچوں کے ہمراہ اپنے والدین کے گھر ٹنڈوآدم گئی ہوئی تھی۔ محلے والوں نے فون کر کے انہیں بتایا کہ اکرام گزشتہ تین دن سے محلے میں دکھائی نہیں دیا جس پر وہ فوری طور پر محمد اکرام کے گھر پہنچے اور محلے والوں کی مدد سے گھر کے اندر جا کر دیکھا تو ان کے بھائی کی لاش پنکھے کے کنڈے سے لٹک رہی تھی۔جاں بحق ہونے والے کی اہلیہ کو اطلاع کر دی گئی ہے وہ بچوں کے ہمراہ ٹنڈوآدم سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جاں بحق ہونے والے بچوں کے

پڑھیں:

کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا

علامتی فوٹو

کورنگی نمبر 2 میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا دکاندار عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔

زخمی عبدالمتین کو پہلے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور کورنگی نمبر 2 کی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 انتقال کرگئے
  • کراچی: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 2 انتقال کرگئے
  • کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے،  رپورٹ
  • کراچی : بلدیہ ٹائون میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • کراچی: نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
  • خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش،والدین خوشی سے نہال
  • کراچی میں خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش
  • کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا