Jasarat News:
2025-04-25@02:32:58 GMT

لاہور :الیکٹرک بسوں کا آغازکرایہ 20 روپے ہو گا ‘ مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جو سزا بھگت رہے ہیں، اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، میں نے وزارت اعلیٰ کی کرسی کو اپنی ذات کے لیے استعمال نہیں کیا۔لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں جدت اور ترقی صرف مسلم لیگ ن کے دور میں آئی، باقی ادوار میں تو صرف دنگا فساد ہوتا رہا۔ گوگی اور پنکی نے تو ماضی میں صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کبھی کوئی منصوبہ نہیں مانگا، دیگر صوبے زیادہ منصوبے لے جاتے ہیں لیکن مجھے اس کی خوشی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی خدمت کی ایک تاریخ ہے، گرین اور کلین پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے، طلبا، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے الیکٹرک بسوں میں سفر مفت ہوگا۔مریم نواز نے کہاکہ الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے سے لے کر 35 روپے تک ہوگا جو تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے، اور 27 بسیں کل سے سڑکوں پر موجود ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ اگست میں 500 الیکٹرک بسیں پنجاب میں پہنچ جائیں گی، ہم فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں بنا رہے ہیں، جبکہ چینی کمپنیوں کو بھی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے، جبکہ خواتین کی ہراسمنٹ روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا بھگتنے کی بہت سی وجوہات ہیں ۔ انکے جیل میں رکھنے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں میں نے وزارت اعلیٰ کی کرسی کو کبھی اپنی ذات کے لئے استعمال نہیں کیا ۔ یہ عہدہ میرے پاس عوامی خدمت کے لئے ہے اور میری تمام تر توجہ عوام می فلاح پر ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہاکہ

پڑھیں:

انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا

لاہور میں سابق نگران وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا۔

مریم نواز کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں، پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں، سابق وزیراعظم نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • پنجاب کے کسان کی بات کرنے والوں کو سندھ نظر نہیں آتا: عظمٰی بخاری
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان