داعش کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ‘ متعدد غیرملکی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حساس ادارے نے داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے، نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں‘ جنہیں مقامی سہولت کاری میسر تھی، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں اور داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے، اقوام متحدہ نے کامیاب کارروائیوں پر پاکستانی حساس اداروں کا خیرمقدم کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیٹ ورک
پڑھیں:
سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
لاہور:ایف آئی اے نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد فاروق کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔
ملزم کو سعودی عرب سے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، گرفتار ملزم گزشتہ 3 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ خوشاب میں مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ پیشہ ورانہ رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔