مودی سے ملاقات کے بعد ایلون مسک کی ٹیسلا نے بھارت میں نوکریاں دینا شروع کردیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
نئی دہلی: الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی "ٹیسلا" نے بھارت میں بھرتیوں کا آغاز کردیا، جس کا اعلان ایلون مسک کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد کیا گیا۔
ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر نئی دہلی اور ممبئی کے لیے اسٹور مینیجر اور سروس ٹیکنیشن سمیت متعدد اسامیوں کی فہرست جاری کردی۔
ملازمتوں کے اشتہارات پیر کو "لِنکڈ اِن" پر پوسٹ کیے گئے، جس کے بعد بھارت میں ٹیسلا کی ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔
ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں کاروباری مواقع تلاش کر رہے ہیں اور گزشتہ سال ٹیسلا نے بھارت میں فیکٹری اور شو روم کے مقامات کی تلاش شروع کی تھی۔
ٹیسلا بھارت میں اپنی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس "اسٹارلنک" بھی متعارف کرانا چاہتی ہے، جس پر سیکیورٹی ضوابط کی پابندی شرط رکھی گئی ہے۔
بھارت میں الیکٹرک کاروں کی مارکیٹ اب بھی محدود ہے، لیکن ٹیسلا کے لیے ترقی کے بڑے امکانات موجود ہیں۔
چین میں بڑھتی ہوئی مسابقت اور عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے باعث ٹیسلا بھارت میں قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بھارت نے ان کار ساز کمپنیوں کے لیے الیکٹرک گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس کم کر دیا ہے جو 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری اور تین سال میں مقامی پیداوار شروع کرنے کا عہد کریں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت میں
پڑھیں:
کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی
کراچی:کئی سالوں بعد کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی اور سوا ارب روپے جمع کرا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کئی سال بعد سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور2 قسطوں میں سوا ارب روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی ہے، فریقین کے درمیان 32 ارب روپے سے زائد کے واجبات میں سے کے الیکٹرک نے 9 اعشاریہ 142ارب روپے ادا کرنے اتفاق کیا اور ادائیگیوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔
شیڈول کے مطابق ستمبر 2025 تک سندھ حکومت کو 4.258 ارب روپے کی ادائیگی کی جائیگی جبکہ کے الیکٹرک ہر ماہ جمع شدہ الیکٹرسٹی ڈیوٹی ادا کرنے کا بھی پابند ہوگا۔
معاہدے کے مطابق بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی گئی الیکٹرسٹی ڈیوٹی اب اقساط میں سندھ حکومت کو ادا کی جائے گی، اس وقت الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مد میں کے الیکٹرک پر 32 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کا معاملہ پی اے سی میں زیر غور آیا تھا۔
دریں اثنا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے درمیان 25 ارب روپے کے واجبات کا معاملہ تاحال حل طلب ہے۔