کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول عمر دوستوں کے ہمراہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی۔
28 سال کے عمر نے ملزمان کو موبائل فون دیا جبکہ پرس نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
مقتول کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد عمر چند روز قبل دبئی سے پاکستان آیا تھا، عمر دبئی میں والد کے ساتھ کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔
لواحقین نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق درہ آدم خیل سے تھا، عمر 5 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔
مرنے والے نوجوان کی تدفین مواچھ گوٹھ قبرستان میں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں واقع گھر سے گلا کٹی لاش برآمد
کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں واقع گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا یے کہ مذکورہ شخص کو کند آلہ کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا یے۔
ایس ایچ او مدینہ کالونی افتخار تنولی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بلدیہ ٹیپو سلطان روڈ عظیمہ آ باد نزد گلیکسی گرامر اسکول کے قریب گھر میں ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا ہے۔
متوفی شخص کی شناخت 40 سالہ محمد یوسف ولد اللہ دتہ سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول گھر میں اکیلا تھا۔ مقتول اور اس کارشتہ دار اسلم سائٹ میں ایک نجی لوم فیکٹری میں ملازم تھے۔ اس گھر میں ساتھ رہتے تھے۔ مقتول اور اس کے رشتے دار اسلم کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرہ سے ہے۔ متقول دن اور اس کا رشتہ دار نائٹ شفٹ میں فیکڑی میں کام کرتے تھے۔
متقول کا رشتہ دار صبح کام پر سے گھر واپس آیاتو اس نے دیکھا کہ یوسف کی گلہ کٹی لاش پڑی ہے۔ اس نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔
علاوہ ازیں مقتول شادی شدہ یے۔ اس کی فیملی گوجرہ میں رہتی ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع مقتول کے رشتہ داروں کو دے دی یے۔ قتل کی مختلف پہلوں سے ںتفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کی کوشش ہے کہ قتل میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے۔