انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں وہ اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

 فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے جس کے بعد وہ لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے آج دبئی روانہ ہو گئی ہے تاہم اوپنر فخر زمان انجری کے باعث ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا کہ فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں، فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے، فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان کی جگہ امام الحق کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے کے مطابق ٹیم کے

پڑھیں:

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے 2 اراکین اسمبلی ووٹ باہر لے جاتے ہوئے پکڑے گئے؟

کیا پی ٹی آئی کے 2 اراکین اسمبلی سینیٹ انتخابات کے دوران ووٹ باہر لے جاتے ہوئے پکڑے گئے؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی درمیان میں کود پڑے، منت ترلے کرکے اراکین اسمبلی کی جان خلاصی کرائی گئی۔

یہ اصل کہانی ہے کیا؟ جانیے لحاظ علی اس وی لاگ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اراکین اسمبلی پکڑے گئے پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات علی امین گنڈاپور لحاظ علی وزیراعلی ووٹ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
  • سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے 2 اراکین اسمبلی ووٹ باہر لے جاتے ہوئے پکڑے گئے؟
  • آئین سے باہر نکلنے والے کو نہ حکمرانی کا حق ہے نہ ہم اسے تسلیم کریں گے، محمود خان اچکزئی
  • لاہور شہر میں چینی نایاب، قیمت بھی کنٹرول سے باہر
  • کراچی، قرآن اکیڈمی ڈیفنس میں فائرنگ، سینئر وکیل شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی
  • لیجنڈز لیگ، پاکستان کا فائنل میں کس سے مقابلہ ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
  • لیجنڈز لیگ: سنسنی خیز سیمی فائنل، جنوبی افریقا ایک رن سے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
  • ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کیجانب سے مجلس عزا بعنوان ’’تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج‘‘ کا انعقاد
  • پاکستان چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی، ٹیم اونر کامل خان کا بیان
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: انڈیا کی دستبرداری، پاکستان چیمپئنز فائنل میں پہنچ گئے