چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کیسے ہوگی؟ گراؤنڈ میں فوجی مشقوں کی ویڈیوز
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ لاہور میں سجنے میں 2 دن باقی ہیں، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں پولیس کی دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر قذافی اسٹیڈیم میں فرضی مشقیں ہوئیں۔ ’’آپریشن محفوظ انخلا‘‘ کے نام سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب کی نگرانی میں ہوئیں جسے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے لیڈ کیا۔
حکام کے بتایا کہ فرضی مشق میں پولیس، فوج، رینجر اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ریسکیو 1122 نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔
فرضی مشق میں حملے کی صورت میں فوری رسپانس کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔ موک ایکسرسائز کی مدد سے سکیورٹی پلان کو عملی حالت میں چیک کیا گیا۔ مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال میں سکیورٹی فورسز کا باہمی رابطہ مضبوط کرنا ہے۔
کوئیک رسپانس فورسز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔ 10 ہزار افسران و جوان چیمپئنز ٹرافی سکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں 4درجاتی سکیورٹی حصار کے باوجود تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے بھی مکمل تیار رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی سکیورٹی ٹیموں نے بھی سکیورٹی پلان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور : اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات
لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اہم شخصیات سے متعلق نازیبا وڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔