پی ٹی آئی قیادت کا بانی چیئرمین کو منانے اور اراکین کو برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بانی پارٹی کو ایک بار پھر منانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے بانی کے حکم کے باوجود ایم این ایز اور سینیٹرز کو فوری طور پر نکالنے کے بجائے ایک ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پارٹی سے رابطہ نہ رکھنے والے اراکین کو نکالنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم، قیادت نے اس معاملے پر فوری کارروائی کے بجائے ذیلی کمیٹی کے ذریعے سفارشات مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات اڈیالہ جیل میں بانی کو پہنچائے گی، جہاں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تاہم، پی ٹی آئی قیادت اس وقت کسی بھی ایم این اے یا سینیٹر کو پارٹی سے نکالنے کے حق میں نہیں۔پارٹی کے اندر موجود قیادت اور ذرائع کے مطابق، اگر اراکین کو پارٹی سے نکالا گیا تو ان کی نشستیں حکومت کے پاس جا سکتی ہیں، جس سے پارٹی کو مزید نقصان ہو سکتا ہے۔ قائدین کا ماننا ہے کہ اگر ایک بار یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو رکنا مشکل ہو جائے گا۔ اراکین کی بھی یہی رائے ہے کہ اپنی نشستیں محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ کسی کو پارٹی سے نہ نکالا جائے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اراکین کو فیصلہ کیا پی ٹی آئی کا فیصلہ پارٹی سے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد  پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کاروباری ماحول کو متاثر کرے گا،فیصل معیز خان
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق
  •  صنعتکاروں کی پالیسی ریٹ 11فیصد برقرار رکھنے پر کڑی تنقید
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان
  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ