UrduPoint:
2025-07-06@19:04:51 GMT

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی.جنیداکبرخان

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی.جنیداکبرخان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام نے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی راہنماﺅں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی خیبرپختنوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا کہ آج ہمیں پھر عمران خان سے ملاقات نہیں کرے دی گئی جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے.

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل عمران خان کو کوئی پیغام دینے نہیں بلکہ ان سے پیغام لینے آئے تھے انہوں نے کہا کہ انہیں ملاقات کی اجازت ملے یا نہ ملے لیکن جب بھی عمران خان انہیں بلائیں گے وہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے. انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایک گرینڈ الائنس بننے جا رہا ہے اس سلسلہ میں تین میٹنگ بھی ہو چکی ہیں عید کے بعد ہمارا احتجاج ہوگا عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں شاندانہ گلزار، عاطف خان، عامر ڈوگر، صاحبزادہ حامد رضا، احمد خان بھچر اور دیگر راہنما شامل تھے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان سے ملاقات اڈیالہ جیل

پڑھیں:

نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار : فائل فوٹو 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔

لاہور میں داتا دربار پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں،  یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں چاہے وہ حکومت کا حصہ ہوں یا اپوزیشن کا، ہمارا ایجنڈا تو معاشی ترقی کا ہے، مہنگائی میں بے پناہ کمی آئی ہے، حکومت عوامی فلاح کے منصوبے بنا رہی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ پر وزارت خارجہ سے متعلق ایک فیک نیوز گھڑی گئی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے...

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اہم اتحادی ہے، پیپلز پارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، اچھے وقت میں چھوڑیں گے نہیں، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، اس کی سپورٹ کے بغیر حکومت بنانا ممکن نہیں تھا، پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی بات نہیں کی۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ جب پاکستان پر حملہ ہوا تو اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو انگیج کیا، اس کے نتیجے میں دنیا نے پاکستانیوں کی متحد آواز سنی، پاکستان پر حملے کے وقت حکومتی جماعت اور اپوزیشن جماعت کا فرق نہیں تھا، یہ ایک مثالی تجربہ ہوا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ قانون اور آئین کو ہم ایک طرف رکھ دیں، کسی ایک صوبے میں نہیں جہاں بھی کرپشن ہو اس کو ختم کرنے کے لیے قانون کو حرکت میں آنا چاہیے۔

نائب وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان، بھارت کی جارحیت کیخلاف سرخرو ہوا، دنیا نے بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا، جنگ لڑنے کی ہماری کبھی خواہش نہیں رہی، بھارت کو جنگ میں شکست ہوئی، بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو سبق سیکھایا،  پاکستان کے ہاتھوں بھارت اپنی شکست کو ہمیشہ یاد رکھے گا، سول و عسکری قیادت نے ملک کا بہترین دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوا، ایران پر اسرائیلی حملے کی بھرپور مذمت کی۔

 اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ داتا گنج بخش عرس کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں، زائرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی خبروں  پر سینئر صحافی نصرت جاوید کھل کر بول پڑے ،پھلجھڑی قرار دیدیا
  • نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں،اسحق ڈار
  • عمران خان کسی ڈیل کے چکر میں نہیں ہیں ، حامد میر
  • نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اسحاق ڈار
  • نواز شریف کا اڈیالہ جیل جانے کا ارادہ نہیں، عمران خان سے ملاقات کی کہانی بے معنی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • عمران سے نوازشریف کا کچھ لینا دینا نہیں، عرفان صدیقی، اڈیالہ جانے کی بات غلط، رانا ثناء 
  • نواز شریف کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خبریں بے بنیاد، عرفان صدیقی کی تردید
  • کیا نواز شریف عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا
  • عمران خان سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں نہ وہ ملنے اڈیالہ جیل جارہے ہیں، عرفان صدیقی
  • نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر عمران  سے ملاقات کی خبر لغو اور بے بنیاد ہے، سینیٹر عرفان صدیقی