زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت گذشتہ ہفتے کے اختتام پر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے پفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 74 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے، یوں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کی مالیت 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاکھ ڈالر کی زرمبادلہ کے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔