حکومت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں آئی سی سی کو بڑی چھوٹ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹیکس میں چھوٹ سمیت اہم معاشی فیصلوں کی منظوری دے دی۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، جس میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
ای سی سی کے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے جو عالمی سطح پر کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کے لیے بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق ہے۔
آئی سی سی اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت آئی سی سی کی آمدنی، ذیلی کمپنیوں، وابستہ اداروں پر کوئی ٹیکس یا کٹوتی کی شرط نہیں لگائی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں بشمول پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو ٹورنامنٹ سے آمدنی پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔
کمیٹی نے اجلاس میں کویت کو بھیڑ اور بکریوں کی تجارتی برآمد پر پابندی ہٹانے کا معاملہ مؤخر کر دیا۔
اسی طرح وزارت توانائی کو ترقیاتی اخراجات کے لیے 6.
ای سی سی نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور سوکار ٹریڈنگ کے درمیان ایل این جی فریم ورک معاہدے کو تین سال کے لیے توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی منظوری
پڑھیں:
نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا
ویب ڈیسک : حکومت نے ٹیکس نیٹ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس فیصلے کے بعد نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔
وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافہ کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نان فائلرز کیلئے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.8 فیصد سے بڑھا کر 1.5 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے تقریباً 30 ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے، اس اقدام سے لاکھوں نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
یہ اقدامات موجودہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں 200 ارب روپے کے ریونیو خسارے کو پورا کرنے کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر پہلے چھ ماہ کے ہدف سے پیچھے رہا، جہاں 3 ہزار 83 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2 ہزار 885 ارب روپے جمع ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز حال ہی میں آئی ایم ایف سے ہونے والی سٹاف لیول بات چیت میں شیئر کی گئیں اور حکومت نے منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔