شہر پر ڈاکو راج برقرار ،دبئی پلٹ نوجوان گھر کی دہلیز پر قتل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گھر کی دہلیز پر نوجوان کو موبائل نہ دینے پر قتل کردیا گیا، مقتول چند روز قبل دبئی سے پاکستان آیا تھا۔ رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے جانے والے شہریوں کی تعداد 13 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری بے رحم ڈاکووں کے نشانے پر ہیں اور پولیس ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ اتحاد ٹاؤن میں ابوہریرہ مسجد کے قریب بلدیہ ہوم اسٹریٹ پرگھر کی دہلیز پر ڈاکیتی کے دوران مزاحمت پر واردات کے دوران ڈاکو ں نے گولی مار کر شہری کو زخمی کر دیا ۔زخمی کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ محمد عمر ولد محمد قاسم کے نام سے ہوئی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور وقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ مقتول عمر ایک ماہ قبل دبئی سے پاکستان آیا تھا۔اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود تحاد ٹاؤن ابوحریرہ مدرسہ آفریدی چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 28سالہ محمد عمر ولد محمد قاسم شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کوفور ی طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مضروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ مقتول کی لاش کو قانونی کاروائی کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ۔ دوسری جانب میمن گوٹھ کے علاقے ملیر میمن گوٹھ سسئی ٹول پلازہ کے ایریا میں ایک خاتون ڈوب گئی ، تاہم ایدھی بحری خدمات کی ٹیمیں پچھلے دو گھنٹوں سے سرچنگ آپریشن کر رہی ہیں پولیس بھی ریسکیو کے ہمراہ ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حالیہ بارشوں کے متاثرین سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم
تفصیلات کے مطابق چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے فلاحی ادارے کے تعاون سے انسانی ہمدردی کے تحت سیکڑوں مستحق، ضروت مند خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج اور حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی اے ایف کے تعاون سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی، ہٹیاں بالا، چناری، بنی حافظ میں حالیہ بارشوں کے متاثرین، یتیم، بیوہ، معذوروں سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم کیا گیا، متاثرین کا مسلح افواج پاکستان، حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف کے تعاون کا شکریہ، زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک فوج خدمت خلق کے لیے بھی کوشاں، چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے فلاحی ادارے کے تعاون سے انسانی ہمدردی کے تحت سیکڑوں مستحق، ضروت مند خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، چکوٹھی کھلانہ ویلی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مستحقین میں پاک فوج نے گھریلو استعمال کی اشیاء سمیت اشیاء خوردونوش بھی تقسیم کیں، چکوٹھی سیکٹر میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کے افیسران سمیت فلاحی ادارے کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مستحقین غریب افراد نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے چکوٹھی، کھلانہ ویلی کے عوام کا ساتھ دیا جس پر ہم تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاک فوج کی جانب سے دکھی انسانیت کی خدمت کو قابل ستائش کاوش قرار دیتے ہوئے چکوٹھی سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مستحق افراد نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاک فوج آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی، مستحقین، غریب افراد نے پاک فوج اور فلاحی اداروں کو ڈھیروں دعائیں دیں،
دریں اثناء حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی اے ایف کے تعاون سے ضلع جہلم ویلی کے دیگر علاقوں چناری، بنی حافظ اور ہٹیاں بالا میں بھی سیکڑوں خاندانوں کو راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء مہیا کی گئیں، مستحق افراد نے حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف کا بھی دلی شکریہ ادا کیا۔ مستحق افراد نے کہا کہ ہم ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف نے یونین کونسل سیناں دامن کو شامل کیا، یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ مستحق افراد رہ گئے ہوں اس کے لئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی لسٹ مرتب کر کہ ذمہ داران تک پہنچائی جائے تاکہ مستقبل میں ان افراد کو شامل کیا جائے۔ حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بہترین انداز میں ڈیٹا بنایا اور مستحق افراد کو باعزت طریقے سے راشن اور ضروری اشیاء مہیا کیں، مستقبل میں ہم امید کرتے ہیں حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف یونین کونسل سیناں دامن سمیت ضلع جہلم ویلی بھر کے لیے بہترین پراجیکٹس فراہم کرے گی۔