Jasarat News:
2025-04-25@11:16:32 GMT

اسٹاک ایکسچینج ،انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 700 پوائنٹس پر بند

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن تیزی کا رجحان رہا،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 396پوائنٹس اضافے سے100انڈیکس 1لاکھ13ہزار700پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کے سرمائے میں 47ارب روپے کا اضافہ ہوا اور سرمائے کا مجموعی حجم 14028 ارب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 49.

22فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو بھی خریداری کا رجحان غالب رہا۔آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، ریفائنریز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری میں بھرپور دلچسپی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 396پوائنٹس بڑھ کر1لاکھ13ہزار739پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 35پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 35ہزار327پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 70ہزار235پوائنٹس سے بڑھ کر 70ہزار475پوائنٹس پر جا پہنچا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 47ارب76کروڑ 39لاکھ15 ہزار443روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 13980ارب 48کروڑ77لاکھ30ہزار344روپے سے بڑھ کر 14028ارب 25کروڑ16 لاکھ45 ہزار 787روپے ہوگیا ،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 33ارب روپے مالیت کے78کروڑ 74 لاکھ38ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 25ارب روپے مالیت کے66کروڑ 77 لاکھ19ہزارحصص کیسودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مجموعی طورپر453کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے223کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،176میں کمی اور54کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سیپاک انٹر نیشنل بلک ،فوجی سیمنٹ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ،میپل لیف اور بینک آف پنجاب سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کا بھاو125.03روپے بڑھ کر2968.05 روپے ہو گیا اسی طرح 58.24روپیاضافے سے لکی کور انڈسٹریز لمیتڈ کے حصص کی قیمت 1248.04روپے پرجا پہنچی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بڑھ کر حصص کی

پڑھیں:

جب عامر خان کو تھپڑ مارنے پر 1 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا

عامر خان کو تھپڑ مارنے والے کو 1 لاکھ روپے انعام دینے کے اعلان پر اداکار کا کیسا ردعمل تھا؟ راہول بھٹ نے بڑا انکشاف کر دیا۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ناصرف اپنے فن میں کمال رکھتے ہیں بلکہ دباؤ کی حالت میں بھی جس بردباری اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں، وہ بہت کم شخصیات میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

حال ہی میں معروف فٹنس ٹرینر راہول بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران جب عامر خان ایک تنازع کی زد میں آئے، تو ان کے سر پر تھپڑ مارنے پر 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا، مگر اس کے باوجود عامر نے نا صرف اپنا سکون برقرار رکھا بلکہ اپنی فٹنس روٹین اور ڈائٹ بھی جاری رکھی۔

فلم دنگل کے لیے عامر خان کو دو الگ روپ اپنانے پڑے، ایک موٹے عمر رسیدہ پہلوان کا اور دوسرا جوان فٹ ریسلر کا۔

راہول بھٹ جنہوں نے عامر کو فٹنس کے لیے ٹرین کیا، انہوں نے بتایا کہ عامر بہت پرعزم اور باصلاحیت انسان ہیں، وہ صبح سوا 4 بجے جم پہنچ جاتے تھے اور کبھی کبھی مجھ سے پہلے وہاں موجود ہوتے تھے۔

راہول نے انٹرویو میں بتایا کہ جب ہم لدھیانہ میں شوٹنگ کر رہے تھے تو عامر نے ایک بیان دیا تھا کہ میں ہندوستان میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتا ہوں، اس بیان کے بعد ایک بڑا ہنگامہ کھڑا ہو گیا، ہوٹل کے باہر مظاہرین جمع ہو گئے اور کسی کی جانب سے عامر خان کو تھپڑ مارنے پر 1 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان بھی ہوا۔

اس کے علاوہ ایک ایسی ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی تھی جس میں آن لائن عامر خان کو تھپڑ مارنے کا آپشن موجود تھا اور 70 لاکھ لوگوں نے عامر خان کو آن لائن تھپڑ جڑ دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں عامر خان نے جس ٹھنڈے دماغ کا مظاہرہ کیا وہ مجھے آج بھی یاد ہے، وہ بالکل پرسکون تھے، عامر نے کہا کہ یہ سب 2 دن کی بات ہے، گزر جائے گا، میں پہلے بھی یہ سب دیکھ چکا ہوں۔

راہول کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں کوئی بھی انسان دباؤ میں آ کر اپنی ڈائٹ توڑ دیتا ہے، لیکن عامر نے نہ کچھ غلط کھایا، نہ سگریٹ پی، نہ شراب، وہ فوکسڈ تھے۔

راہول نے یہ بھی بتایا کہ عامر کو ہائی پروٹین ڈائٹ پر تحفظات تھے کیونکہ وہ گردوں کے مسائل کے بارے میں محتاط تھے، لیکن جب انہیں قائل کیا گیا تو وہ پابندی سے اس پر عمل کرتے رہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • جب عامر خان کو تھپڑ مارنے پر 1 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس میں 1553 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1553 پوائنٹس کی کمی
  • سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
  • پاکستان کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی،100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی،ڈالر بھی مہنگا