آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برطانیہ میں وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا بھی مشاہدہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ لارک ہل گیریژن وار منسٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر ا رمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ وار منسٹر چیف جنرل سید عاصم منیر آرمی چیف جنرل
پڑھیں:
دہشتگردی کیخلاف تعاون کووسعت دیناناگزیرہے،فیلڈمارشل عاصم منیر،چینی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات
دہشتگردی کیخلاف تعاون کووسعت دیناناگزیرہے۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے یہ بات چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران کہی۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اس وقت دورہ چین پر ہیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ پہنچنے پران کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ملاقات میں چین نے ہرقسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کیلیے مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے امید ظاہرکی کہ پاک فوج پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے گی۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے کہاکہ پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کومزیدمضبوط بناناچاہتےہیں۔ان کاکہناتھاکہ پاکستانی معاشرے کوچین کی وسیع حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ چینی شہریوں، کاروباری اداروں اورمنصوبوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔