ٹرمپ کی برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات شیڈول
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ پیر کو واشنگٹن میں فرانس کے صدر میکروں سے ملاقات کریں گے۔
جمعرات کو صدر ٹرمپ برطانوی وزیرعظم کیئراسٹارمر سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ اگلے ہفتے اپنی کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کی سربراہی بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
افغانستان سے بگرام ایئر بیس لینے جارہے ہیں: ٹرمپ کے بیان پر برطانوی وزیراعظم حیران رہ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان سے بگرام ایئر بیس واپس لینے جا رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے بیان میں برطانوی وزیر اعظم ہکا بکا رہ گئے اور ان کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوئے وہ حیرت سےامریکی صدر کو دیکھنے لگے ۔ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہم نے طالبان کو بگرام ائر بیس مفت میں دے دی لیکن اب ہم اسے واپس لینے کی کوش کررہے ہیں۔صحافیوں کے لئے شاید یہ ایک بریکنگ نیوز ہو ۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اس لیے بھی یہ بیس حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اس مقام سے صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔