وزیر اعلی سندھ کا احسن اقدام،6 طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی سکالر شپ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سندھ حکومت نے ذہین اور ضرورت مند 6 طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی سکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔لندن میں بھٹو سکالر شپ پروگرام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوئے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 سکالر شپ طلبا اور 3 طالبات کے لئے ہوں گی، طلبا کے انتخاب کیلئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام ہماری مدد کرے گا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ایک عرصہ سے طلبا کو سکالرشپس دی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی 2 کروڑ سے زائد آبادی والا شہر ہے، جرائم کا مسئلہ موجود ہے، سیف سٹی پروگرام کے تحت کراچی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ سکالر شپ
پڑھیں:
کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سعودی عرب کی معروف جامعہ، کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ ) نے 2026 کے لیے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔(جاری ہے)
اس اسکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو سالانہ $30,000 امریکی ڈالر (تقریباً 84 لاکھ روپے) مالی معاونت کے علاوہ رہائش بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکالرشپ دنیا بھر کے طلباء کے لیے کھلی ہے، اور پاکستانی طلباء کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک میں تعلیم حاصل کریں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر 2025 ہے۔ درخواست کیلئے ویب سائٹscholarshipregion.com/king-abdullah پر رجوع کریں۔