اوورسیز پاکستانیز ووٹ کیس؛ نادرا اور الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیز ووٹ کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب مانگ لیا، عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ اوورسیزووٹنگ کیلئےابتک کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے اوورسیزپاکستانیوں کی ووٹنگ کوغیرمحفوظ قراردیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ 35 حلقوں میں ای ووٹنگ کروائی گئی، 35حلقوں میں ووٹنگ کی رپورٹ سینٹ کمیٹی میں جمع کرواچکے ہیں۔
ڈائریکٹرآئی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ ایک سے تین گھنٹے تک ای ووٹنگ نظام پر سنجیدہ حملہ کیا گیا، بڑےپیمانے پر ای ووٹنگ سے ہیکنگ کا بڑاخطرہ ہے۔
جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کہ الیکشن کمیشن کوای ووٹنگ سےاتناخطرہ کیوں ہے؟اتنا خطرہ ہے تو فائر وال کیا کرتی ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ای ووٹنگ کوتوسب سینیٹرزنےنہ کرانےکاکہا، ای ووٹنگ بنانے کیلئے انٹرنیشنل ایکسپرٹس کی خدمات لی گئیں تھیں۔

جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ اگرہیکنگ ہورہی ہے تو پھرپورا نظام خطرے میں ہے، آجکل توسب کچھ انٹر نیٹ پر ہی چلتا ہے،جس پر ڈائریکٹر آئی ٹی نے جواب دیا کہ ہراوورسیزپاکستانی کو رسائی دینے سے ہیکنگ خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
وکیل بانی پی ٹی آئی عزیر بھنڈاری نے مؤقف اپنایا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، سارے اوورسیز میرے ووٹرز ہیں، میرے ووٹرزہونے کی وجہ سے اوورسیزکوووٹ ڈالنے نہیں دیا جارہا۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ سارے ووٹ آپکے ہوں، جسٹس جمال مندوخیل بولے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ جا چکی آپ بھی پارلیمنٹ جائیں۔ اس پروکیل عارف چوہدری نے کہا کہ پارلیمان قانون بنا چکی اب توسپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پھرپارلیمان کو بند کردیتے ہیں، وکیل عارف چوہدری نے جواب دیا کہ پارلیمنٹ کوچلانے کیلئے سپریم کورٹ بند کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ اس پر پھر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگرای سسٹم ناکام ہوا تو کیا سپریم کورٹ پرذمہ داری ڈالی جائے گی؟
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی رپورٹس فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن

پڑھیں:

نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضہ: زمین کی نیلامی کا فیصلہ، اشتہار جاری

کراچی میں شاہراہِ فیصل پر واقع منہدم نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے پلاٹ کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آفیشل اسائنی نے نیلامی کا اشتہار شائع کردیا ہے، جس میں پلاٹ خریدنے کے خواہشمند افراد سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ نسلہ ٹاور کو نومبر 2021 میں سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیا گیا تھا، اور عدالت عظمیٰ نے زمین فروخت کرکے متاثرہ الاٹیوں کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا پلاٹ 780 گز پر مشتمل ہے، جس کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے متاثرین کو رقم ادا کی جائے، سپریم کورٹ

بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 ستمبر 2025 ہے، اور ہر خریدار کو اپنی پیشکش کے ساتھ ریزرو پرائس کی 25 فیصد رقم کا پے آرڈر جمع کرانا ہوگا۔ پلاٹ اسی روز سب سے زیادہ بولی دینے والے کو فروخت کیا جائے گا۔ پلاٹ کا کمرشل اسٹیٹس ہے اور اس پر بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس 9 منزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت ہوگی۔

قبل ازیں، پولیس اور اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ بورڈ آف ریونیو سندھ کے رجسٹریشن ونگ نے جعلی طریقے سے نسلہ ٹاور کو بغیر تکمیل سرٹیفکیٹ کے سب لیز جاری کی، اور مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے رشوت لے کر یہ عمل مکمل کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اشتہار جاری زمین کی نیلامی سپریم کورٹ متاثرین کو معاوضہ نسلہ ٹاور

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی، پاکستانی ہائی کمیشن
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے بلالیا
  • سپریم کورٹ کا طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ
  • طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
  • سپریم کورٹ: طلاق یافتہ بیٹی کی پنشن پر اہم فیصلہ آگیا
  • نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضہ: زمین کی نیلامی کا فیصلہ، اشتہار جاری
  • سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے سےمتعلق فیصلہ جاری کر دیا
  • سپریم کورٹ کا طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ 
  • سپریم کورٹ کا طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ
  • ’سچ بتائیں، کہانی بہت مزے کی ہے،‘جمشید دستی نااہلی کیس: این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل