یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اپنا ختم کیا گیا فیچر ایک بار پھر لانچ کرنے جا رہا ہے۔
2021 میں یورپی صارفین کے لیے 6.99 یورو فی مہینہ کے عوض متعارف کرایا گیا یوٹیوب کا یہ پریمیئم لائٹ سبسکرپشن پلان 2023 میں بند کر دیا گیا تھا۔
اس پلان کے تحت صارفین یوٹیوب میوزک اور موبائل پر بیک گراؤنڈ پلے بیک یا آف لائن ڈاؤن لوڈز (جو سہولیات اسٹینڈرڈ ٹیئر پریمیئم سبسکرپشن میں شامل تھیں) کے علاوہ تمام ویڈیوز کو بغیر اشتہارات کے دیکھ سکتے تھے۔
اب بلومبرگ کی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پلیٹ فارم کی جانب سے پریمیئم لائٹ صارفین کے لیے جلد ہی دوبارہ متعارف کرایا جانے والا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی جلد ہی یوٹیوب پریمیئم لائٹ امریکا، آسٹریلیا، جرمنی اور تھائی لینڈ میں دستیاب ہوگا لیکن اشتہارات کے بغیر یہ سہولت مخصوص قسم کے کانٹینٹ پر ہی دستیاب ہوگی۔
بلومبرگ کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی گئی کہ صارفین یوٹیوب پر میوزک ویڈیوز کے علاوہ تمام ویڈیوز اشتہارات کے بغیر دیکھ سکیں گے۔
تاہم، کمپنی کی جانب سے نئے پریمیئم لائٹ پلان کی لانچ کے حوالے سے تاریخ اور قیمت کے متعلق کوئی تفصیلات پیش نہیں کی گئیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پریمیئم لائٹ
پڑھیں:
یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک
کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ و میزبان دعا ملک نے کہا کہ وہ جب بھی اپنے یوٹیوب چینل پر نماز اور روزے کی بات کرتی ہیں تو لوگ کمنٹس میں ان کی بہن حمائمہ کا ذکر کرنے لگتے ہیں۔
دعا ملک نے حال ہی میں ’صبیح سُمیر‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کھل کر مختلف معاملات پر گفتگو کی۔
میزبان نے بتایا کہ اکثر لوگ ان کا موازنہ ان کے بہن بھائی فیروز خان اور حمائمہ ملک سے کرتے ہیں، حالانکہ ہر والدین کے تمام بچے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، بہن بھائیوں کی عادات، مزاج اور پسند ناپسند سب الگ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دونوں بہن بھائی شوبز کی طرف زیادہ مائل تھے، جب کہ انہیں ہمیشہ سے الگ کام کرنے کا شوق رہا۔
دعا ملک نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مارننگ شو کی میزبانی سے کیا اور بعد ازاں تین سال تک پی ایس ایل ایونٹس کی میزبانی کی، جس دوران انہوں نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے انٹرویوز بھی کیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہ سب اس لیے بیان کر رہی ہیں تاکہ لوگوں کو سمجھایا جا سکے کہ ہر بہن بھائی ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔
ان کا رجحان زیادہ تر انسانیت کی خدمت کی طرف رہا ہے، اسی مقصد کے تحت وہ کئی سالوں سے ایک این جی او چلا رہی ہیں، جس کے ذریعے وہ فلاحی کام اور کوچنگ کرتی ہیں تاکہ لوگوں کی تکالیف کم کی جا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی گھر میں مشہور اداکاروں کو آتے جاتے دیکھتی رہی ہیں اور یہ بھی دیکھا ہے کہ کامیابی کے ساتھ بہت کچھ کھونا پڑتا ہے، اسی لیے شوبز نے انہیں کبھی زیادہ متاثر نہیں کیا اور وہ ایسی شہرت نہیں چاہتی تھیں جو تکالیف بھی ساتھ لے کر آئے۔
دعا ملک نے مزید کہا کہ لوگوں کو موازنہ کرنے کا بہت شوق ہے، اکثر جب وہ اپنے یوٹیوب چینل پر نماز اور روزے کے حوالے سے بات کرتی ہیں تو کمنٹس میں لوگ لکھتے ہیں کہ اپنی بہن حمائمہ کو بھی سکھائیں۔
ان کے مطابق یہ سوچ درست نہیں، کیونکہ کسی کو یہ نہیں معلوم کہ کسی شخص کا اپنے رب کے ساتھ کیسا تعلق ہے۔
Post Views: 4