اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران چینی 30 روپے کلو میں فروخت ہوگی ، چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں،27 رمضان تک اسٹالز پر چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس میں کیا،  اجلاس میں چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام تک اس کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے۔تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ وہ میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز قائم کریں تاکہ عوام کو آسانی سے چینی فراہم کی جا سکے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ میں صوبائی حکومت کے تعاون سے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے،خیبرپختونخوا میں چینی کی فروخت کے لئے 405 سیلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے، پنجاب اور بلوچستان میں بھی چینی کے سیکڑوں اسٹالز لگائے جائیں گے،صوبائی حکومتوں کو میونسپل سطح پر سکیورٹی، صفائی اور ہجوم کے انتظام کی ذمے داری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 27 رمضان تک اسٹالز پر چینی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، وفاقی حکومت کسی بھی ممکنہ مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی، میونسپل سطح پر اسٹالز قائم کرنے کا مقصد عام لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔پی ایس ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ غریبوں تک چینی کی رسائی یقینی بنائیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گی۔یہ اقدامات رمضان المبارک کے دوران چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کا عزم ہے کہ کسی بھی ممکنہ قلت یا مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فراہمی کو چینی کی پر چینی

پڑھیں:

معاشی ترقی، روزگار  کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار  کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔

ملکی صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کا پہلا جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں صنعتی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں، جس پر وزیراعظم نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ملکی صنعتی ترقی کے لیے نجی شعبے کی تجاویز کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ کاروباری حضرات کی جانب سے صنعتی ترقی کے لیے عرق ریزی سے تجاویز تیار کی گئیں، جو لائق تحسین ہیں۔ ان تجاویز کا بغور مشاہدہ کرکے عملدرآمد کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کاروباری برادری نے مشکل وقت میں حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دیا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے میں معاونت کی۔ اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی معاشی سمت بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، مگر ملکی ترقی کے لیے ہمیں مزید محنت کرنا ہوگی۔

وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے ملکی صنعتی ترقی پر نجی شعبے کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، جام کمال خان، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے مشیر محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور ثاقب شیرازی کی قیادت میں صنعتی ورکنگ گروپ میں شامل صنعتکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس کو پاکستان کی صنعتی ترقی اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے پالیسی تجاویز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ملکی صنعت کی مسابقت میں اضافے کے لیے خطے کے ممالک سے موازنہ بھی پیش کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے معیشت کے دیگر شعبوں کے حوالے سے سفارشات کے ساتھ نئی تجاویز کو سراہتے ہوئے انہیں قومی پالیسی فریم ورک میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، سرکاری نرخ سے 120 روپے زیادہ فروخت
  • عوام کو مفت وائی فائی ملے گا، فعال کرنے کی تاریخ سامنے آگئی
  • ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ
  • معاشی ترقی، روزگار  کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم
  • اجتماع گاہ میں مختلف اقسام کے دیدہ زیب اسٹالز قائم
  • پنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز، چینی کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی متوقع
  • چین کی خلائی گاڑی زمین پر واپسی میں تاخیر کیوں ہوئی؟
  • بھارت بھر میں کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، سجاد لون
  • وفاقی محصولات کی تقسیم میں پنجاب لاڈلہ ہے، مزمل اسلم
  • عالمی یومِ اطفال 2025: صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا بچوں کے حقوق کے تحفظ اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر زور