سلمان خان کی فلم سکندر کا پوسٹر کس فلم کے پوسٹر کی نقل ہے؛ شائقین برہم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
سلمان خان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا اسے سراہا بھی گیا لیکن پھر کچھ ایسا انکشاف ہوا جس سے مداح حیران رہ گئے۔
اداکار سلمان خان کے چاہنے والوں کو ان کی فلم سکندر کا بے تابی سے انتطار ہے، یہی وجہ ہے کہ فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کا جوش و خروش بھی بڑھ گیا۔
تاہم یہ خوشی اُس وقت ضد بحث اور تکرار میں بدل گئی جب اس بات کا انکشاف ہوا کہ ’سکندر‘ کا پوسٹر ہو بہو ایک فلم کی نقل ہے۔
یہ فلم جیکلین فرنینڈس کی فلم ’مسز سیریل کلر‘ ہے جس کا پوسٹر بھی بالکل ایسا ہی تھا جیسا کہ فلم سکندر کا ریلیز کیا گیا ہے۔
فلم بینوں نے فوراً ہی اعتراض اُٹھایا کہ سکندر کا پوسٹر ماضی کی فلم مسز سیریل کلر کے پوسٹر کا ہوبہو چربہ ہے۔
ایک ناقد کا دعویٰ ہے کہ سکندر کا پوسٹر 2016 کی عمران ہاشمی کے ’راز ریبوٹ‘ کی کاپی ہے۔
تاہم سلمان خان کے مداح اس کو محض ایک اتفاق قرار دیتے ہوئے اپنے پسندیدہ ہیرو کے دفاع میں سامنے آگئے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کو عید پر ریلیز کیا جائے گا۔
جس میں ابھرتی ہوئی اداکارہ رشمیکا مندانا بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بنگلا دیش نے پی ایس ایل کیلئے ناہید کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا
بنگلا دیش نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کیلیے فاسٹ بولر ناہید رانا کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔
ناہید رانا کی خدمات پشاور زلمی نے حاصل کی ہیں، پہلے سے ہی طے تھا کہ وہ پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد پی ایس ایل جوائن کریں گے۔
دوسری جانب سلہٹ میں زمبابوے سے پہلے میچ میں شکست کے بعد اسکواڈ میں ذاکر حسین کی جگہ انعم الحق کو شامل کیا گیا ہے، وہ 3 برس بعد کوئی ٹیسٹ کھیلیں گے، ان کا انتخاب حالیہ فارم کی وجہ سے کیا گیا، وہ جاری ڈھاکا پریمیئر لیگ میں ٹاپ اسکورر ہیں۔
انعم رواں سیزن میں اب تک اس 50 اوورز کی لیگ میں 4 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جس میں سے 3 ناقابل شکست ہیں۔
دوسری جانب ناہید رانا کی جگہ اسکواڈ میں لیفٹ آرم اسپنر تنویر الاسلام شامل ہوں گے، انہوں نے اب تک اپنے کیریئر کے 41 فرسٹ کلاس میچز میں27.06 کی اوسط سے 134 وکٹیں لی ہیں۔