ملک ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس، شہباز کی محنت سے معاشی استحکام آیا: نوازشریف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے لیگی رہنما پرویز ملک مرحوم کی خدمات کو سراہا۔ نواز شریف نے کہا پرویز ملک ایک دبنگ اور نہایت اچھے انسان تھے، کمی پوری نہیں ہو سکتی۔ علی پرویز ملک نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہت حد تک سنبھل چکے۔ حکومتی اقدامات سے حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ جن حالات میں معیشت ملی تھی آج بالکل مختلف صورتحال ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ سیاست میں گند ڈال کر ملکی حالات کو تباہ کیا گیا۔ بدقسمتی سے ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا تھا۔ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آیا ہے۔ شہباز شریف کی انتھک محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے۔ ہمارا بیانیہ ملکی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا کر خوشحال بنانا ہے۔ جو وعدے کئے اللہ کے فضل سے عوام کو پورے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ بہتر پالیسیوں سے ہی ملکی معاشی ترقی یقینی ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پرویز ملک نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ فیصلہ 2 روز میں متوقع
لندن میں ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد سابق وزیراعظم کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ نون کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ میاں محمد نواز شریف ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ نون کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگلے ایک سے 2 دنوں میں رپورٹس متوقع ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ آمد پر حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ تھے۔