قصور(نیوز ڈیسک) قصور میں تھانہ صدر کی حدود میں رائے ونڈ روڈ پر ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا، جس کے نتیجے میں منی وین روہی نالے میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق بد قسمت خاندان ایک شادی میں شرکت کے بعد رائے ونڈ کے علاقے بھٹہ سوہنڈن واپس آ رہا تھا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کھارا موڑ کے قریب نال روہی نالے میں گرنے والی وین میں ایک مسیحی خاندان کے 10 افراد سوار تھے، ریسکیو اہلکاروں نے وین سے 8 لاشیں اور 2 زخمیوں کو باہر نکالا۔

پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہیں، مرنے والوں میں خلیل، سلیم، عمران، مقصود، سوہنی، کارنیلیس، سنی اور طلحٰہ شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں ساجد اور ڈرائیور شکیل شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا۔

دوسری جانب صدر پولیس نے ڈرائیور شکیل کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

تاہم مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد صبح کے وقت جائے حادثہ پر جمع ہوگئی، انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ 20 فٹ گہرے نالے اور سڑک کو تقسیم کرنے کے لیے کوئی باڑ لگانے یا دیوار کھڑی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

لوگوں نے ڈان کو بتایا کہ حال ہی میں نالے پر ایک پل تعمیر کیا گیا تھا، لیکن اس پر باڑ نہیں لگائی گئی تھی، جس کی وجہ سے اکثر حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ پر غفلت برتنے اور سڑک استعمال کرنے والوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

— فائل فوٹو

کراچی میں ملیر سٹی گلشن قادری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق گلشن قادری کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت 30 سال کے ذیشان احمد کے نام سے ہوئی۔

کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

پولیس کے مطابق سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب صبح سویرے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ذیشان احمد کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور ٹریلر ایک ساتھ تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ گاڑی نے ٹریلر کو اوور ٹیک کیا اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • قصور میں سڑک کنارے گلہ کٹی 14 سالہ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں برآمد
  • سانحہ بابوسر ٹاپ: ’بیٹا، بھائی، اہلیہ سب کھو دیے، مگر حوصلہ چٹان سے کم نہیں‘
  • اسلام آباد؛ برساتی نالے میں باپ بیٹی کے بہنے کا واقعہ، لڑکی کی تلاش تاحال جاری
  • اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی
  • برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائر کرنل کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری
  • برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائر کرنل کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری، گاڑی کا دروازہ اور بونٹ بھی مل گیا
  • اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جا نیوالے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کی تلاش کیلئے آپریشن دوبارہ شروع
  • اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار نالے میں بہہ گئی، باپ بیٹی کی تلاش جاری