چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ، یووراج سنگھ نے بھارت کی بجائے پاکستان کو ’فیورٹ‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے بھارت کے بجائے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔43 سالہ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر یووراج سنگھ کا کہنا ہے کہ 23 فروری کے میچ میں پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہے کیونکہ پاکستان نے یو اے ای میں زیادہ کرکٹ کھیلی ہے وہ وہاں کی وکٹوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کو ایڈوانٹٓیج حاصل ہے۔یووراج سنگھ نے کہا کہ آپ میچ ونر کی بات کرتے ہیں میں شاہد آفریدی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمارے پاس زیادہ میچ ونر ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر پاکستان کے پاس میچ ونر کم ہیں تب بھی ایک کھلاڑی پانسہ پلٹ سکتا ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا میچ توقعات کو آپ پر حاوی نہ ہونے دینے کے بارے میں ہے ، جو ٹیم یہ بہتر کرے گی وہ جیت جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کو
پڑھیں:
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
—فائل فوٹوراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے اے ٹی سی منتقل کرنے کے معاملے کی سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ بانیٔ تحریکِ انصاف کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کی ذاتی حاضری آئینی اور قانونی حق ہے، ملزم کو قانونی حقوق نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کیس میں صرف بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنا امتیازی سلوک ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی ذاتی حاضری سے شفاف اور منصفانہ ٹرائل یقینی ہو گا۔
عدالت نے ویڈیو لنک پر پیشی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور فریقین سے 19 ستمبر کو دلائل طلب کر لیے۔