عجیب خوف میں مبتلا خاتون جنہیں کیچپ سے ڈر لگتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ایک عجیب و غریب خوف (phobia) میں مبتلا ہیں جسے mortuusequusphobia کہتے ہیں۔ یہ کیچپ کا خوف ہوتا ہے۔
32 سالہ لی ووڈمین نے اپنے سوشل میڈیا فالوورز کو بتایا کہ انہیں شروع سے کیچپ سے خوف ہے۔ انہیں ایسے لوگوں کے مزاق بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں جو ان کے فوبیا کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔
لی نے کہا کیونکہ جب کوئی شخص میرے سامنے کھانے کی کوئی چیز کیچپ سے لگاتا بھی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مجھے گھبراہٹ کے دورے پڑرہے ہوں۔
لی نے اپنے گھر پر کیچپ پر پابندی لگا دی ہے اور اگر انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے قریب کسی کے پاس کیچپ ہے تو اسے دیکھنے سے گریز کرتی ہیں اور کیچپ کے ساتھ رابطے میں آنے والی کسی بھی برتن کو پھینک دیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کیچپ کی بوتل کو بھی نہیں دیکھ سکتی اور نہ ہی اسے اپنے قریب رکھ سکتی ہوں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ذہنی دباؤ کی وجہ سے نِدا ڈار نے کرکٹ سے وقفہ لے لیا
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور آل راؤنڈر نِدا ڈار نے کرکٹ سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔
انہوں نے اس فیصلے کی وجہ اپنی ذہنی صحت کے مسائل کو قرار دیا ہے۔
نِدا ڈار نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے جس نے میری ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کرکٹ سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لوں تاکہ خود پر توجہ دے سکوں۔ میری سب سے گزارش ہے کہ اس دوران میری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
نِدا ڈار کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹریننگ کیمپ میں بلایا گیا تھا جہاں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا لیکن فٹنس مسائل کی بنیاد پر انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
یہ کیمپ فیصل آباد میں منعقد ہوا تھا تاہم نِدا ڈار اس میں شریک نہیں ہوئیں۔ بعد ازاں انہیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جو کہ ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے میں کھیلنے کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور باضابطہ طور پر کرکٹ سے وقفہ لینے کا اعلان کیا۔