Jang News:
2025-04-26@04:37:53 GMT
اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرادی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ان کے بچوں سے بات کرادی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے جیل حکام کے اقدام کی تصدیق کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی اطلاع دی ہے۔
فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات عدالتی احکامات کی روشنی میں کرائی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سے بات
پڑھیں:
لاہور، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق
فائل فوٹولاہور کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5 کے قریب 3 بچےدریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
جان بحق بچوں میں 6 سال کا نصیب اللّٰہ، 7 سال کا امیر حمزہ اور 9 سال کا قدرت اللّٰہ شامل ہیں۔