دبا کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
دبا کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ہوتا ہے، اس سے اگر دبا کو نکال دیں تو پھر پیچھے کیا بچتا ہے، کھلاڑی دبا کو بھول جائیں، میدان میں جائیں اور اپنا کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ کرکے دکھائیں۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم متوازن ہے، امید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، پاکستان اور بھارت کے میچ کا نام ہی دبا ہے، اگر اسٹیڈیم سے سارے تماشائیوں کو باہر نکال دیا جائے پھر بھی دبا برقرار رہے گا، میدان میں پریشر ہینڈل کرنا کھلاڑیوں کا کام ہے۔
نیوزی لینڈ سے ہار گئے تو کیا ہوا کل کا میچ ہمارے لیے بالکل نیا ہوگا، فخرزمان کا باہر ہونا پاکستان کے لیے بڑا دھچکا ہے، فخر زمان ہمارے میچ وننگ کھلاڑی تھے ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔عاقب جاوید نے کہاکہ ہمارے پاس فاسٹ بولرز میچ ونر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سے کافی امیدیں ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ ایک موقع ہے کہ ٹیم اور کھلاڑی دنیا کے سامنے اپنا نام کما سکتے ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو بتایا ہے کہ اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کریں، پاک بھارت میچ میں ہر کھلاڑی کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے، پاکستان کے کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سے واقف ہیں، یہ کھلاڑیوں پر ہے کہ وہ دبا کا سامنا کیسے کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پلیئنگ الیون کل ٹاس کے بعد سامنے آئے گی، بھارت کا پلان ہے کہ وہ کل 4 سے 5 اسپنرز کو کھلائے گا۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل دبئی میں کھیلا جائیگا، اس سے قبل پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی ٹیم ہیڈ کوچ دبا کو
پڑھیں:
ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان حکومت کو سخت پیغام
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کر کے طالبان حکومت سے تحریک طالبان پاکستان سے دوری کا مطالبہ کیا ہے اور ٹی ٹی پی اور’’ را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے دوری اختیار کرے اور اپنی سرزمین سے انہیں ختم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔
اسلام آباد نے یہ پیغام پاکستان میں تعینات افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کے ذریعے پہنچایا، جنہیں حال ہی میں دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، انہیں واضح اور دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کی سرزمین دہشت گردی کی مذموم سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے سفیر کو فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی حالیہ سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر طلب کیا، یہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں اور انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے مکمل مالی امداد اور سرپرستی حاصل ہے۔
اعلیٰ سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا تھا، ایڈیشنل فارن سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے طالبان کے نمائندے کو پاکستان کا انتباہ پہنچایا۔
دریں اثنا، افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے، محمد صادق خان متحدہ عرب امارات سے واپس آ گئے ہیں، جہاں وہ افغانستان سے متعلق ایک غیر اعلانیہ مشن پر گئے تھے، وہ اپنی کارروائی کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے، امکان ہے کہ وہ اسی ہفتے سینئر حکام کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے کابل جائیں گے۔
Post Views: 3