لاہور: آلودگی میں کمی کے لیے اسموگ ٹاور کا تجربہ ناکام، مطلوبہ نتائج نہ مل سکے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نصب کیے گئے اسموگ ٹاور کا تجربہ ناکام ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ، پنجاب حکومت کا اسموگ الرٹ جاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسموگ ٹاور آلودگی کو کم کرنے کے لیے مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں نصب اسموگ ٹاور کے سب سے قریب ایئرکوالٹی اسٹیشن نے سب سے خطرناک انڈیکس دکھایا۔
اسموگ ٹاور میں محدود ہوا کا بہاؤ تھا جبکہ نجی کمپنی کی جانب سے ہوا کو الیکٹروسٹیٹک طریقے سے صاف کرنے کا دعویٰ بھی غیرواضح رہا۔ اور ہوا کی رفتار ایئرکوالٹی انڈیکس پر اسموگ ٹاور سے زیادہ اثر انداز رہی۔
سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر نے میڈیا کو بتایا کہ اسموگ ٹاور نجی کمپنی کی جانب سے نصب کیا گیا تھا جس پر پنجاب حکومت کا کوئی خرچ نہیں آیا، اب کمپنی کو مزید تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے بڑے آپریشن کا آغاز ہوگیا
انہوں نے کہاکہ نجی کمپنی کی جانب سے پائلٹ پراجیکٹ میں خامیوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسموگ ٹاور آلودگی میں کمی تجربہ ناکام صوبائی دارالحکومت لاہور وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا لودگی میں کمی تجربہ ناکام صوبائی دارالحکومت لاہور وی نیوز ا لودگی کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پونے 9 بجے سے پہلے کھلنے والے اسکول خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور اس وجہ سے اُن پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔