پورے ہفتے دفتر میں کیا کام کیا؟ امریکی ملازمین کو اب یہ وضاحت بھی دینا ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے امریکا کے وفاقی ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری کردیا۔امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے رکن ایلون نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پورے ہفتے کیے گئے کاموں کی وضاحت دینی ہوگی۔ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پورے ہفتے دفتر میں کیا کام کیا؟ وفاقی ملازمین کو اب وضاحت اِی میل پر دینا ہوگی۔ایلون کا کہنا ہے اس حوالے سے وفاقی ملازمین کو جلد اِی میل ارسال کردی جائے گی، اِی میل کا جواب نہ دینے والے وفاقی ملازمین کو مستعفی سمجھا جائے گا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو نئے محکمے ڈوج کا سربراہ بنایا ہے جو فیڈرل ملازمین کی کارکردگی جانچنے اور اخراجات بچانے کیلئے کام کرے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ارب پتی کاروباری شخصیت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم مشیر ایلون مسک نے ایک تقریب میں آری لہرا کر اور یہ اعلان کر کے ’’یہ بیورو کریسی کے لیے ہے‘‘ اپنے عزائم کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی ملازمین کو ایلون مسک
پڑھیں:
ہالی وڈ میں ٹیسلا ڈائنر کا افتتاح، گاڑی چارجنگ اور چھت پر فلم بینی کی سہولت
ٹیسلا نے 21 جولائی 2025 کو ہالی ووڈ کے سانتا مونی کا بولیوارڈ پر اپنا طویل انتظار کے بعد تیار ہونے والا ریٹرو طرز کا ڈائنر اور سپر چارجنگ اسٹیشن باضابطہ طور پر کھول دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا نے ٹیکساس میں بغیر انسانی ڈرائیور والی ٹیکسی سروس لانچ کردی
یہ 2 منزلہ 9,300 مربع فٹ پر مشتمل عمارت جدید ٹیکنالوجی اور 1950 کی دہائی کی امریکی ثقافت کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے، جہاں کھانے، تفریح اور تیز ترین گاڑی چارجنگ کی سہولت ایک ہی جگہ پر دستیاب ہے۔
ڈائنر کو 50 کی دہائی کے ڈرائیو اِن طرز پر سجایا گیا ہے، جس میں نیون لائٹس، کروم ڈیزائن اور خلائی دور کی طرز کی خمیدہ ساخت شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک اور ٹرمپ میں لفظی جنگ، ٹیسلا کو 152 ارب ڈالر کا تاریخی نقصان
چھت پر دو 45 فٹ لمبی LED اسکرینیں نصب ہیں، جہاں سے فیملی فرینڈلی اور کلاسیکی فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔ جیو فینسنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے فلموں کی آڈیو براہِ راست گاڑیوں کے اسپیکرز میں نشر ہوتی ہے۔
ڈائنر میں مہمانوں کو امریکی طرز کے روایتی کھانے پیش کیے جاتے ہیں جیسے کہ برگر، وِنگز، ہاٹ ڈاگز، ملک شیک اور خاص ٹونا میلٹ۔ کھانے کو ٹیسلا کے برانڈڈ پیکجنگ میں پیش کیا جاتا ہے، جن میں کچھ پیکٹ منی ایچر سائبر ٹرک کی شکل میں بھی ہوتے ہیں۔
مہمان ٹچ اسکرین کیوسک یا اپنی ٹیسلا گاڑیوں کے ڈیش بورڈ کے ذریعے آرڈر دے سکتے ہیں، جو اس ڈائنر کے سسٹم سے جُڑے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا کو پھر مسئلہ: بی وائی ڈی نے ماڈل 3 کی ٹکر پر کم قیمت گاڑی لانچ کردی
افتتاحی تقریب میں ٹیسلا کے مداحوں اور الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔
ڈائنر کے دروازے شام 4:20 بجے کھولے گئے، جو ایک مخصوص وقت ہے جسے ایلون مسک سے منسوب مزاحیہ حوالہ بھی سمجھا جاتا ہے۔
اس موقع پر رولر اسکیٹس پر سروس کرنے والے ویٹرز اور ٹیسلا کے Optimus ہیومینوئڈ روبوٹس کی جانب سے پاپ کارن جیسی ہلکی پھلکی اشیاء کی ترسیل بھی دیکھی گئی۔
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اس مقام کو ’لاس اینجلس کے سب سے زبردست مقامات میں سے ایک‘ قرار دیا اور عندیہ دیا کہ مستقبل میں دیگر سپر چارجنگ اسٹیشنز پر بھی اسی طرز کے ڈائنر قائم کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایلون مسک ٹسیلا ڈائنر ٹیسلا ڈائنر ہالی ووڈ