سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے مزید 34 طبی امدادی قافلے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ریاض: سعودی عرب نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر مزید 34 امدادی قافلے روانہ کیے ہیں، جو ہنگامی طبی سامان لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔
یہ قافلے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے تحت جنوبی غزہ میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کو امداد فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق، سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم کی تیاری کر رہا ہے۔
موجودہ بحران کے باعث غزہ کے ہسپتالوں میں طبی آلات، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
سعودی عرب نے ہمیشہ انسانی ہمدردی کے تحت فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے اور مختلف بحرانوں میں امداد فراہم کی ہے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے پہلے بھی غزہ کے متاثرین کے لیے فضائی امدادی پل قائم کیا تھا، جس کے تحت مسلسل خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افغانیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنیوالے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسٹیشنری شاپ کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران موقع سے جعلی پیدائشی اور وفات کے سرٹیفکیٹس برآمد کیے گئے۔
کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور کے نام سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور اسٹامپ پیپرز بھی برآمد کیے ہیں۔