سید حسن نصر الله دشمن کے سامنے استقامت اور فتح کی علامت ہیں، فلسطینی استقامتی میڈیا کمیٹی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں ابو مجاہد کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصر الله ملت کیلئے ایک ڈھال تھے۔ وہ بے عدالتی، عالمی استکبار اور استبداد کے خلاف آھنی تلوار تھے۔ وہ شجاعت و فداکاری کا نمونہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے میڈیا افسر "محمد البریم" نے کہا کہ شهید "سید حسن نصر الله" استقامت کی وہ علامت تھے جنہوں نے دشمن کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ ابو مجاہد کے نام سے شہرت پانے والے محمد البریم نے کہا کہ آج ہم مقاومت کے راستے پر چلتے ہوئے ملت کے لئے زندہ و جاوید چراغ شهید "سید حسن نصر الله اور ان کے بھائی شهید "سید هاشم صفی الدین" کو رخصت کریں گے۔ ان شہداء کا لہو ہمارے لئے حق اور دشمنوں کے خلاف کامیابی کی رہنمائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصر الله صرف ایک سیاسی یا عسکری رہبر نہیں تھے بلکہ وہ استقامت، صداقت اور عزت کا وہ نمونہ تھے جنہوں نے دشمن کے سامنے تسلیم ہونے سے انکار کر دیا۔
اُن کی شہادت امت اسلامی اور دنیا کے حریت پسندوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ محمد البریم نے کہا کہ فلسطین و غزہ میں عوام کے دل آج سرفراز اور غم زدہ ہیں۔ شہید سید حسن نصر الله ملت کے لئے ایک ڈھال تھے۔ وہ بے عدالتی، عالمی استکبار اور استبداد کے خلاف آھنی تلوار تھے۔ وہ شجاعت و فداکاری کا نمونہ تھے۔ انہوں نے ہمارے لئے اپنے دین، سرزمین اور وطن کی عزت کی حفاظت کا درس چھوڑا۔ آخر میں فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے میڈیا افسر نے کہا کہ ہم ان دو عظیم شہداء سے وعدہ کرتے ہیں کہ مقاومت کا پرچم کبھی بھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ آج ان دو لازوال شہداء کو دنیا کے حریت پسندوں کی کثیر موجودگی کے دوران سپرد خاک کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید حسن نصر الله نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، حکومت پاکستان آزادیِ اظہار اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، صحافی عوام تک حقائق پہنچاتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، جب کہ ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقامی کارروائیاں دراصل آزادیِ اظہار پر حملہ ہیں۔
وزیراعظم نے اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور ان اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آزادیِ صحافت کے فروغ، صحافیوں کے تحفظ، اور ان کے خلاف جرائم کی شفاف تحقیقات کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
شہباز شریف نے عالمی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بھی صحافیوں کے تحفظ اور آزادیِ اظہار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آزاد صحافت ہی ایک شفاف، مضبوط اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔