پاکستان کو توڑنےوالے آج شرمسارہوچکے ہیں: حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے والے آج شرمسار ہو چکے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری ایک سال کی کارکردگی کے مخالفین بھی معترف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توڑنےوالے آج شرمسارہوچکے ہیں، انتشاراورفسادکی سیاست ملکی مفادمیں نہیں ہے، پاکستان کی حفاظت کیلئے ہماراخون حاضر ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی ہماری ریڈ لائن اور گالم گلوچ کا کلچر بند ہونا چاہئے، پی ٹی آئی دور میں ہمارے دوست ممالک ناراض ہوئے، پی ٹی آئی کی حکومت میں ترقی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگا۔
فریج میں انڈے کتنے دن تک تازہ رہتے ہیں؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے. دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہو گا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نمائندوں اور نوجوان طلبہ و طالبات سے ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم نے ہمیشہ ہر مذہب، نسل اور فرقے سے بالاتر ہو کر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نظریے اور حب الوطنی کے تحت یکجہتی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں اور یہی یکجہتی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، جہاں بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی سالمیت کی بنیاد ہے۔