اسماعیل رضوان نے شہید کی مزاحمتی شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید شریف حسن نصر اللہ ہمیشہ مزاحمت کی اگلے صفوں میں رہے اور آج وہ اپنی شہادت کی صورت میں انصاف اور آزادی کے متلاشی تمام مجاہدین کے لیے ایک نمونہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے کمانڈر اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ پوری ملت مقاومت و مزاحمت کیساتھ کھڑی ہے، ہم حزب اللہ کے ساتھ تزویراتی شراکت پر زور دیتے ہیں اور شہید شریف سید حسن نصر اللہ ہمیشہ مزاحمت کی صفوں میں قیادت کا مظہر اور جرات کی علامت رہے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ اس تقریب میں اتنی بڑی تعداد کی موجودگی مزاحمت کے پرچم تلے قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے حزب اللہ کے ساتھ حماس کے اسٹریٹجک تعلقات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم حزب اللہ کے ساتھ مل کر قابض صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کے راستے پر پوری قوت کیساتھ نبرد آزما ہیں اور یہ اتحاد مستقبل کی فتوحات کا ضامن ہے۔ اسماعیل رضوان نے سید حسن نصراللہ کی مزاحمتی شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید شریف حسن نصر اللہ ہمیشہ مزاحمت کی اگلے صفوں میں رہے اور آج وہ اپنی شہادت کی صورت میں انصاف اور آزادی کے متلاشی تمام مجاہدین کے لیے ایک نمونہ ہیں۔ یہ بیانات اس وقت جاری کیے گئے ہیں جب لبنان میں سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو خطے کے لووگں کے اتحاد کی گہرائی اور مشترکہ اہداف سے وابستگی کی نشاندہی کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسماعیل رضوان نے سید حسن نصر اللہ مزاحمت کی بڑی تعداد اللہ کے

پڑھیں:

مقاومت کو غیر مسلح کرنیکا مطلب لبنان کی نابودی ہے، امیل لحود

العھد نیوز ویب سے اپنی ایک گفتگو میں سابق لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ کیا یہ عاقلانہ اقدام ہے کہ ہم ایسے حالات میں مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی بات کریں جب دشمن نے گزشتہ مہینوں میں طے پانے والے معاہدے کی ایک شرط بھی پوری نہیں کی؟۔ اسلام ٹائمز۔ سابق لبنانی صدر "امیل لحود" نے "العھد" نیوز ویب سے بات چیت میں اسرائیل کے ساتھ 33 روزہ جنگ کی سالگرہ پر اپنی عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقاومت کی چنگاری اب بھی روشن ہے۔ اس سال مذکورہ جنگ کی سالگرہ ایک نئے پہلو کے ساتھ آئی ہے اور وہ پہلو یہ ہے کہ لبنان و خطے کے حالات نے ثابت کیا کہ صیہونی دشمن کو مقاومت کے بغیر روکنا ناممکن ہے۔ انہوں نے استقامتی محاذ کے ہتھیاروں پر جاری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ عاقلانہ اقدام ہے کہ ہم ایسے حالات میں مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی بات کریں جب دشمن نے گزشتہ مہینوں میں طے پانے والے معاہدے کی ایک شرط بھی پوری نہیں کی؟۔ امیل لحود نے خبردار کیا کہ کیا اس بات کا یہ حل ہے کہ ہم تمام دفاعی طاقت دشمن کے حوالے کر دیں تاکہ وہ لبنان کو تباہ کر سکے؟۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے 33 روزہ جنگ میں اس لیے فتح حاصل کی کیونکہ ہم نے اس دوران فوج، قوم اور مزاحمت کا سنہری فارمولا بنایا۔ یہ فارمولا آج بھی کارآمد ہے اور کل بھی رہے گا۔  

اپنی گفتگو کے اختتام پر سابق صدر نے کہا کہ یہ پہلا سال ہے جب ہم 33 روزہ جنگ کی سالگرہ منا رہے ہیں اور شہید سید حسن نصر الله اپنی روح کے ساتھ ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ قبل ازیں امیل لحود نے کہا تھا کہ اسرائیل ایک نئی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور شاید یہ سمجھتا ہے کہ وہ تعلقات کی بحالی کے مرحلے تک پہنچ جائے گا۔ یہی امر لبنان کے اندر کچھ لوگوں کو جھوٹے خواب میں مبتلا کر رہا ہے۔ حالانکہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ قرارداد 425 ناقص طور پر بھی نافذ نہیں ہوئی جس کی وجہ سے مزاحمت کو میدان عمل میں کودنا اور طاقت کا توازن تبدیل کرنا پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ مزاحمت کا کردار جاری رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقاومت نہ ہوتی تو سال 2000ء میں جنوبی علاقوں کی آزادی ممکن نہ ہوتی۔ اب بھی مقبوضہ علاقوں سے دشمن کو مقاومت ہی باہر نکال سکتی ہے۔ امیل لحود نے کہا کہ جو لوگ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خواب دیکھ رہے ہیں، اُن کا خواب کبھی پورا نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم وحدت امت اور مظلومین کی حمایت کی علامت بن چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاک فوج مزاحمت کی علامت اور خطے میں امن کی ضامن ہے، چین
  • پاراچنار، شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان مجلس عزاء
  • فرانس؛ اسرائیل کیخلاف لبنانی مزاحمت کے ہیرو ابراہیم عبداللہ 40 سال بعد قید سے رہا
  • آج ہم نے ایک عظیم دوست کھو دیا، ہلک ہوگن کی موت پر صدر ٹرمپ کا اظہار افسوس
  • فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں؛ آئی جی پنجاب
  • مقاومت کو غیر مسلح کرنیکا مطلب لبنان کی نابودی ہے، امیل لحود
  • پاک یو اے ای تجارتی تعاون معاشی تعلقات کی  بحالی کی علامت بن گیا
  • خاموش سمندر کی گواہی: دوسری جنگِ عظیم کا گمشدہ جاپانی جنگی جہاز کتنے سال بعد دریافت کرلیاگیا
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کریں گے( ملی یکجہتی کونسل)