ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو الگ کارروائیوں میں 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سےجاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں درابن کے شہری علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مدی کے علاقے میں دوسری کارروائی کی جہاں اہلکاروں نے تین خوارج کو ہلاک کردیا۔
بیان میں کہا گیا کہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا اورہلاک خوارج مذکورہ علاقے میں ہونے والی متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مزید کسی خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بھارتی ریاست گجرات میں ایک تربیتی طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع امریلی میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہونے والا یہ طیارہ ایک پرائیویٹ ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا۔(جاری ہے)
یہ طیارہ پہلے ایک درخت سے ٹکرایا اور پھر خالی پلاٹ میں جا گرا، اس کے بعد طیارے کو شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ضلع امریلی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کھرت نے بتایا کہ اس طیارے نے امریلی ٹاون کے گرِیا روڈ پر واقع علاقے میں کریش لینڈنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اس طیارے نے امریلی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اسے ٹرینی پائلٹ اکیلے اڑا رہا تھا،شاستری نگر کے قریب جب طیارہ گرا تو اسے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔